Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
ایک خاص قسم کے پاکستانی کی تجریدی سوچ
واہ بھائی بڑا سوہنا گھر بنایا جے۔ پر بنیادیں لگتا ہے کمزور ہیں، زلزلہ برداشت نہیں کر پائیں گی_
بڑی اچھی لڑکی چنی ہے جی آپ نے شادی کے لیے، مجھے بھی فرینڈ ریکوئسٹ بھیج رکھی تھی اس نے___ لیکن مجھے کوئی اتنی خوبصورت نہیں لگی تھی، اس لئے ابھی تک پینڈنگ میں پڑی ہے_
ہاں جی لوگوں نے بڑا جذبہ دکھایا لاہور دھماکے کے بعد پر کیا فائدہ، دھماکہ تو ہو گیا نا جی۔ اب چاہے لوگ خون نا دیتے اور سو اور مر جاتے، لیکن آپ لوگ اس میں کوئی بھی مثبت پہلو کیوں دیکھ رہے ہو کہ مشکل میں ہی سہی قوم اکھٹی تو ہوئی؟
کیا؟ کیا کہا؟ پنجاب میں آپریشن شروع ہو رہا ہے؟ او جاؤ جی۔ اگرچہ میں کہتا تھا کہ سندھ میں تو ہو رہا ہے پنجاب میں کب ہو گا لیکن اب میں کہوں گا، او جی فوج تو نواز کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ورنہ کیا وہ اقتدار میں آ سکتا تھا؟ کیا؟ کیا کہا؟ او جا او بھائی، اگر میں نے نواز کو ووٹ نہیں دیا تو مطلب کسی نے نہیں دیا۔ تمام ووٹ دھاندلی کا ہی تھا۔ عوام میں کوئی اتنی بڑی چول اور گدھی چیز نہیں جو اس گنجے کو ووٹ کرے۔ کیا فائدہ آپریشن کا؟
بھائی جی ہڈی ٹُٹ گئی سی؟ پلستر کروا لیا ہے؟ لو جی کیا فائدہ پلستر کا، ہڈی تو ٹوٹ ہی گئی تھی۔ اب جڑ بھی جائے تو پہلے والی بات کہاں رہے گی۔ اس سے تو اچھا ہے ٹوٹی رہنے دیں، کم از کم جھوٹا حوصلہ تو نہیں ہو گا نا_
بھائی جی میں بات کرتا ہوں سیدھی سیدھی، گستاخی معاف
کیا فوج دہشتگردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے؟ کیا فائدہ جی۔ انہوں نے خود ہی تو بنائے تھے یہ لوگ۔ ڈرامہ ہے جی سارا۔ جماعت الدعوہ کے خلاف کب ہو گا؟ بھائی جی جب تک سب کے خلاف یکدم نہیں شروع ہو گا چاہے اس کا مطلب یہ ہو کہ پورے ملک کے خلاف شروع ہو جائے، میں دیسی لبرل بن کے یا ان کے اثر میں آ کر فوج کے خلاف بولنا اپنا فرض سمجھوں گا_ میں انقلابی سوچ رکھتا ہوں، کسی فوجی سے ڈرتا نہیں جی میں_ ہاں پولیس کے سپاہی کو دیکھ کے میرا دل دھڑ دھڑ کرنے لگ جاتا ہے_ وہ بالکل خیال نہیں کرتے کہ آپ لبرل ہیں یا پاکستانی ہیں یا انسان ہیں_
اچھا تو آپ نے یہ جو درخت لگایا تھا، آپ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چونکہ آپ مالی نہیں تھے، یہ آپ کا کام نہیں تھا، اس لئے اسے مزید پانی دینا آپ بند کر رہے ہیں، چونکہ یہ اپنی جڑیں بہت گہری کر چکا ہے، اس لئے اسے یکدم اکھاڑ پھینکنا خطرناک ہو سکتا ہے، آپ آہستہ آہستہ اس کی جڑیں کاٹ رہے ہیں لیکن کیا فائدہ؟ لگانا ہی نہیں تھا نا_ بھائی جی جب غلطی ہو جائے تو پھر اس کو درست کرنے کا فائدہ؟ اس کا احساس کرنے کا مقصد؟ میں جی تھوڑا سا منہ پھٹ ہوں، غصہ نا کرنا_ لیکن اس نواز کو تو پیدا بھی آپ نے کیا تھا_ اب غصہ کیوں؟
بس یار بہت منفی سوچ کے لوگ ہیں ہمارے ملک میں_ ہر چیز کا منفی پہلو دیکھتے ہیں_ اب یہی دیکھ یار مجھے پتا ہے تو کبھی بھی کوئی بات اچھی نیت سے نہیں کرتا لیکن کبھی تو نے میرے منہ سے ایسی کوئی بات سنی ہے؟ پتا نہیں لوگ مجھ جیسے کب بنیں گے_ اس سے پہلے تو یہاں کچھ ٹھیک ہونے والا نہیں_
(یہ سب باتیں ایک ہی شخص کی ہیں)