ایف آئی آر،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کاسپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہونے کافیصلہ

16ptiiscregetris.jpg

سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آرکیلئے کل تمام قومی وصوبائی اراکین اسمبلی سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل سپریم کورٹ رجسٹریز میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئےدرخواست دائرکریں گے۔

انہوں مزید کہا کہ ہماری جماعت کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کل متعلقہ سپریم کورٹ رجسٹریز میں پیش ہوں گے، اراکین کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواستوں میں سپریم کورٹ کی توجہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود درج نا ہونے کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کسی دباؤ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1591792075552722945
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے ٹویٹر بیان میں اس حوالےسے تفصیلا ت بتاتے ہوئےپی ٹی آئی کی جانب سے رکھے جانے والے مطالبات کی فہرست شیئر کی۔

ان مطالبات میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر،ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات،اعظم سواتی پر تشدد اور ان کی ویڈیو سےمتعلق تحقیقات،سائفر کی سازش کی تحقیقات شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1591832808183726080
واضح رہے لانگ مارچ کے دوران گزشتہ ہفتےوزیرآباد میں جلسے کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے، واقعہ کےبعد مقدمے کے اندراج کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سےدی گئی درخواست میں تین شخصیات کو نامزد کیا گیا تھا ، تاہم پنجاب پولیس نے اس درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے 2 دن بعد ان ناموں کے علاوہ گرفتارملزم کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کردی تھی جسےپی ٹی آئی نے مسترد کردیا تھا۔