
ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے سال 2021 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک کےمطابق بجلی اور تیل مہنگا ہونا پاکستان میں مہنگائی کے اضافے کی وجہ ہوسکتی ہے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سروس سٹرکچر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کپاس اور گنے کی فصل میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا کے بڑھنے کی وجہ سے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں شرح نمو متاثر ہوسکتی ہے اور سال 2022 میں ایشیاء کی معاشی ترقی میں کمی کا امکان ہے اور شرح نمو 5.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران پیداہوسکتا ہے کیونکہ اگست کے بعد وہاں صورتحال میں استحکام نہیں آرہا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا ، قرض پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ قرض سےزرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ بڑھانے میں مدد ملے گی اور 7لاکھ 4ہزارہیکٹراراضی کوپانی کی فراہمی میں مددملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adb-pk-mehangair11.jpg