
ملک کی ڈوبتی معیشت دیکھتے ہوئے ایئرلفٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،بائیس جولائی سے ملک بھر میں ایئر لفٹ کی سروس بند کردی جائے گی۔
کمپنی نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،یدرآباد اور پشاور میں اپنا آپریشن بند کر دیا تھا،کمپنی نے مالی بوجھ کم کرنے کے لئے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ کردیا تھا،ایئرلفٹ کے مطابق عالمی کساد بازاری اورکیپٹل مارکیٹس میں حالیہ مندی نے اقتصادی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے، اس طرح ایئر لفٹ پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے سروس بند کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اقتصادی ماہرین کے مطابق ریکارڈ مہنگائی اور پیٹرول کی بلند قیمتوں نےعوام کی قوت خرید بھی متاثر کردی ہے،ملکی معیشت کی خراب صورتحال نے بھی ایئرلفٹ کی سروس متاثر کی ہے۔
ایئر لفٹ ابتدائی طور پر پاکستان میں ایک بس سروس تھی،جو بعد میں میل ڈیلیوری بھی کرنے لگی،کمپنی نے گزشتہ سال اسٹارٹ اپ کے ذریعہ سب سے بڑا فنڈ آٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جمع کیا تھا۔
گزشتہ ماہ سوئیول نے بھی ملکی معشیت دیکھتے ہوئے اپنی یومیہ رائیڈ سروس بند کردی تھی،دبئی میں قائم سروس مالکان نے کہا تھا کہ عالمی مہنگائی دیکھتے ہوئے وہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی سروس کو جاری رکھیں گے لیکن روزانہ استعمال ہونے والی گاڑیاں بند کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/airleft-pakistan-end.jpg