
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر و پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ اُن کے دونوں بیٹوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان اور جمائما کے بیٹوں کے نام سے منسوب اکاؤنٹس پر اُن کی پُرانی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی تاہم جمائما نے ان اکاؤنٹس کا جعلی قرار دے دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1521887316159209473 جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹے کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے، براہ کرم رپورٹ کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے، میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔
جمائما کے بیٹے کے نام سے منسوب دوسرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا کہ وہ عید پر اپنے والد عمران خان کو بہت یاد کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1521887140493377537 اس اکاؤنٹ کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے جمائما نے اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔ ان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور والدہ جمائما کے ہمراہ رہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20220505_192438.jpg