آئین مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی غیرموثر ہو چکا تھا:حامد

hamdi1h1i1.jpg

آئین تو مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی غیرموثر ہو چکا تھا: حامد میر

سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں 12 جولائی 2024ء کو سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کے بعد حکومتی جماعتوں کی طرف سے کی جانے والی تنقید اور اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاک چائنہ سنٹر میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعریفوں کے ساتھ بہت اہم باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علماء کنونشن میں سب سے اہم بات کی کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتا ہم اسے پاکستانی تسلیم نہیں کرتے، آئین کے حوالے سے یہ ان کی انتہائی اہم سٹیٹمنٹ ہے اور اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آئین کو کون نہیں مانتا؟ پاکستان کا آئین پچھلے ڈیڑھ سے تقریباً 2 سال سے غیرموثر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1822328898471780728
جب پنجاب و خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں ٹوٹنے پر سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آ ئین کے مطابق 90 دنوں کے اندر انتخابات کروائے جائیں اور انتخابات نہیں ہوئے، اس وقت بھی کسی کو خیال کرنا چاہیے تھا کہ آئین پر عملدرآمد بہت ضروری ہے اور جو آئین کو نہیں مانتا وہ پاکستان کو نہیں مانتا۔ آئین کی خلاف ورزی کا سلسلہ تو 12 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے سے ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب موجودہ حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی تو یہ کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی پی ڈی ایم کی حکومت میں بہت دفعہ ایسے ہو چکا ہے۔ آئین پر عملدرآمد نہ ہونے کے نتیجے میں ملک کا نوجوان انتخابی سیاست اور ریاست سے ان کا اعتماد واعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1822314300800700917
انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی اور پارلیمنٹ کے ذریعے متبادل قانون سازی کر دی ہے تو صاف سی بات ہے یہ پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے، دونوں ادارے لڑ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے سیاسی مفاد پر زد پڑ رہی ہے تو یہ لڑیں آپس میں لیکن اس سے پاکستان مضبوط ہو گا نہ ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1822327783709618554
انہوں نے کہا کہ منصور علی شاہ صاحب جانیں یا وزیراعظم شہبازشریف جانیں، اگر آپس میں لڑیں گے تو ہو سکتا ہے شہباز شریف کا اقتدار کچھ دن کیلئے بڑھ جائے لیکن گراؤنڈ پر جو صورتحال نظر آرہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بھی اگر عملدرآمد نہیں ہو گا تو پھر وہ تمام ادارے جو اپنے آپ کو طاقتور سمجھتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی بھی اس ملک میں کوئی عزت نہیں کرے گا۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Incorrect judges ke liye do or die nahi, but GHQ aur ODM ke liye. Agar faisala implement ho gaya to phir PDM ki chutti aur GHQ ko easy paisay ka judicial cover bhi gaya