
اسلام آباد پولیس ان ایکشن۔۔ قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم، اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی پاکستانی شہری کی زمین کے قبضے کے الزام پر تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ مار کارروائی کی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت تاجی کھوکھر کا بیٹا فرخ کھوکھر ڈیرے پر موجود نہیں تھا، فرخ کھوکھر کی گرفتاری کیلئے مزید چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1482389673737654278
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو کسی شہری کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1482389676770185219
دوہزار بیس میں بھی تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیاز کھوکھر کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا، امتیاز کھوکھر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ پولیس سب انسپکٹر ارشاد کلیم کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجی کھوکھر کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوئے جنہوں نے تاجی کھوکھر کیلئے دعائے مغفرت کرائی۔ اس تقریب کا انعقاد تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر نے کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farrukh1h121.jpg