امیر بالاج کو قتل کرنے والا حملہ آور کیمرہ مین کے روپ میں آیا تھا

ammerbal1h1h1.jpg

اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا بالاج قتل کر دیا گیا تھا، واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔۔۔لاہور پولیس نے اس سلسلہ میں انٹر پول سے رابطہ کرلیا

دوسری جانب پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو پر حملہ کرنے والا شخص شادی کی تقریب میں کیمرہ مین بن کر آیا

پولیس کے مطابق اعتماد بحال کرنے کے لئے پہلی دفعہ ویڈیو بنانے کے لئے امیر بالاج کے قریب گیا، قریب آنے پر تلاشی لی گئی تو اُس وقت اسلحہ پاس نہیں تھا، تیسری مرتبہ اُس کے ساتھیوں نے اُسے پستول دے دیا

پولیس کے مطابق امیر بالاج کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم شوٹر خود بھی مارا گیا۔ ہلاک شوٹر کی شناخت نہیں ہو سکی۔
 

Back
Top