mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
جہادی حضرات، عرب بادشاہوں کو مبارک ہو کہ شام میں انکی امریکہ و اسرائیلی مفادات کی سازش کامیاب ہو گئی
’امریکی بحری بیڑہ شام کی جانب روانہ‘
یہ وہی جہادی حضرات ہیں جو گیارہ ستمبر کے حملے میں القاعدہ کے ملوث ہونے کو "سازش" قرار دیتے تھے۔ مگر شام کے مسئلے میں آناً فاناً بم گرنے سے شاید قبل ہی آمنا صدقنا کہتے ہوئے ایمان لے آئے تھے کہ یہ اسد حکومت نے کیا ہے اور اس میں ہرگز کوئی امریکی یا اسرائیلی سازش ملوث نہیں ہو سکتی۔
خیر شام، حزب اللہ اور ایران کو تباہ کرنے کے بعد امریکہ و اسرائیل ان القاعدہ کے جہادیوں اور عرب بادشاہوں اور اخوانیوں کو بھی مکمل طور پر غلام بنائے بغیر نہیں چھوڑے گا کیونکہ امریکہ و اسرائیل کو علم ہو چکا ہے کہ وہ بہت آسانی سے ان جنونیوں کو اپنے مقاصد کے لیے بے وقوف گدھون کی طرح استعمال کر سکتا ہے۔
جہادی حضرات اب چھپیں نہیں۔ امریکہ، انکے مددگار نے انکی مدد کے لیے بحری بیڑہ روانہ کر دیا ہے۔ چنانچہ جہادی حضرات کھل کر ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کر سکتے ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/08/130823_russia_syria_chemical_attack_aw.shtml
Last edited by a moderator: