no_handle_
MPA (400+ posts)
صاحب بہادر سلام
ابھی فتح کے شادیانوں کی پاں پاں فضا میں گونج ہی رہی تھی کہ کابل میں طالبان نے۔۔۔چلئے چھوڑیے جو ہوا سو ہوا۔
اب معاملہ یہ درپیش ہے کہ آپ کی پگ پر ایک معمولی سا داغ لگ گیا ہے۔ اس دھونے کا کو کوئی اور طریقہ سوائے اس کے کہ کسی اور ملک کو جلد از جلد آزادی دلوائی جائے، اس ناچیز کی سمجھ میں نہیں آ رہا۔
ملک افغانستان کے جتنا قریب ہو اتنا ہی بھلا ہو گا۔ خلیجی ملک تو پہلے ہی آپ کے زیر سایہ آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران سےمزاحمت کا کچھ خطرہ موجود ہے۔ وسط ایشائی ریاستوں کے قرب میں ریچھ بستے ہیں۔
حضور، سری لنکا کے بارے میں کیا خیال ہے؟ وہاں تامل ٹائیگرز نے ایک عرصہ تک شورش مچائی رکھی۔ اب بھی ایک اکثریت ان کی حامی ہے۔ اگر بی بی سی اور سی این این پر حکومتی مظالم کی ایک دو فلمیں چلا کر اس ملک پر حملہ کر دیا جائے تو تامل حکومت قائم کرنے میں کچھ زیادہ وقت نہ لگے گا۔ آپ کی دہشت بھی بیٹھ جائے گی اور افغانستان والی بات بھی دھل جائے گی۔
اگر یہ ملک پسند نہیں تو نیپال بھی ماؤنٹ ایورسٹ بلا بلا کر کچھ نہ کچھ امریکی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔ اس کو آزادی دلوانے سے چینی ہمسائیگی بھی میسر آ جائے گی اور بھارت کے ساتھ منگ پتہ بھی کھیلا جا سکے گا۔
اگر اتنی کوشش بھی طبع نازک پر گراں ہے تو مالدیپ تو آپ کے ایک جہاز کی مار ہے۔ وہاں کی حکومت ابھی تک بڑھتے سمندوں سے مالدیپ کے ڈوب جانے کے خطرے کا کچھ نہیں کر سکی۔ ایک گمان ہے کہ مرد خواتین کی نسبت زیادہ دیر تک تیر لیتے ہیں۔ خدارا وہاں کی خواتین کی چیخوں کے جواب میں انہیں آزادی دلوا دیں۔
اگر یہ نہیں بھی نہیں ہو سکتا تو اللہ کی اس دنیا میں کوئی ایک مناسب ملک تو آپ تلاش کر ہی سکتے ہیں۔ آپ کی نیچی ناک پر اپنے کچھ ہم ملکوں کی حالت ہم سے دیکھی نہیں جاتی۔اور کچھ نہیں تو پاکستانی علاقوں پر دو چار بم ہی گرا دیجئے۔ کچھ تو آسرا کیجئے۔
خدا حضور کا جلال بحال رکھے۔

Last edited by a moderator: