shahid rasul
MPA (400+ posts)
ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی اس وقت امریکا اور ’’اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں ‘‘کے ساتھ سراغرسانی کی مکمل جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں سائبر اور فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا تو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار کی مار ہے۔
ایران کی خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہماری امریکا اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ بیک وقت نفسیاتی جنگ ، سائبر کارروائیاں، سفارتی اور فوجی محاذ وں پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ خوف وہراس پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے‘‘۔
ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ’’ امریکی اس وقت سخت خطرے سے دوچار ہیں۔امریکا اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ وہ اگرچہ طاقتور دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں وہ زبوں حال ہے۔اس کی کہانی بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر ایسی ہے جو صرف ایک حملے ہی میں دھڑام سے نیچے آگرا تھا‘‘۔
میجر جنرل حسین سلامی نے گذشتہ ماہ ہی سپاہِ پاسداران انقلاب کی قیادت سنبھالی تھی۔انھوں نے چند
روز قبل کہا تھا کہ ’’پاسدارانِ انقلاب کی دشمن کے ساتھ مکمل طور پر محاذ آرائی جاری ہے‘‘۔
Source

Last edited by a moderator: