اللہ کے بعد مجھے صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل

8umamrkkshahrifkhandan.png

قومی کرکٹر عمر اکمل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے صرف شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے یہ بیان مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہر فرد کے ذاتی سطح پر رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا ہے، اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشااللہ اگر موقع ملا تو میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔


انہوں نے شکوے اور شکایات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے "بڑے" مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، مجھے کافی عرصے سے کرکٹ کھیلنے ہی نہیں دی جارہی، میں نے اپنی کارکردگی دکھا کر موقع دینے کی درخواست بھی کی، میری زندگی میں کچھ مسائل ایسے بھی آءے جنہوں نے مجھے پریشان کیا۔

خیال رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملنے کیلئے لندن بھی گئے تھے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے بعد پاکستان میں کرکٹ میں بہتری آئے گی، میں نے نواز شریف سے ایک درخواست بھی کی ہے ، مجھے یہ بھی امید ہے کہ وہ درخواست جلد قبول ہوجائے گی۔

 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
اسکو پی ایس ایل میں کوئی ٹیم لینے کو تیار کیوں نہیں ہے؟
اگر کسی کھلاڑی کو پی ایس ایل کی ٹیم لینے کو تیار نہیں وہ کھلاڑی قومی ٹیم میں کھیلنے کے قابل کیسے ہے؟؟
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
اسکو پی ایس ایل میں کوئی ٹیم لینے کو تیار کیوں نہیں ہے؟
اگر کسی کھلاڑی کو پی ایس ایل کی ٹیم لینے کو تیار نہیں وہ کھلاڑی قومی ٹیم میں کھیلنے کے قابل کیسے ہے؟؟
Mian sanp kay bal bootay per, jaisy muneera mistry got position.