کافی دنوں سے یہ نوٹ کیا جا رہا ہے کہ فورم کے معزز افراد خاموشی سے فورم سے کنارہ کش ہوتے جا رہے ہیں ...جو کہ ایک نا قابل قبول صورت حال ہے ..اب ممبران کے وقت پر ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ خود ان کا ..بلکہ سچ پوچھیں تو ہم اپنا حق زیادہ تسلیم کرتے ہیں .
ایبی ,فاطمہ ,،بارسا ،پینڈو ،استاد جی جناب ،دلاور ،عاطف ،ویلا مست ،عدیل ،باتونی ،زینو اندی زو ،راز ، ،میکبتھ ، ڈیموکریٹک ،معظم ،تاری ،اور ان سب پر بھاری ہماری عینی ..آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ خود ہی لائن حاضر ہوں ورنہ ہمیں ہرکارے دوڑانے پڑیں گے ..اور اگر ہرکارے ایک دفعہ دوڑ ہی گئے تو سب کو لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے .
خاص طور پر عینی کے لئے ..عینی جی آپ نے ابھی ہمارا صرف پیار ہی دیکھا ہے اور دعا کریں کہ صرف پیار ہی دیکھیں ..
آپ بہت دنوں سے نظر نہیں آ رہیں ،اور آپ کے بغیر ہر محفل سونی ہے ..بلکہ سونی کیا ،محفل ہی نہیں ہے ..یاد رکھئے رمضان کا مہینہ سر پر کھڑا ہے اور ہمارے روزے خیریت سے گزروانے کی بھاری ذمہ داری بھی آپ پر ہی ہے ..آپ ایک کرم کریں تمام گمشدہ افراد کو لے کر فورن فورم پر حاضری دیں ..آپ کے تمام دوست بے چینی سے آپ کے منتظر ہیں