کاشف عباسی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پرتجزیہ

kashai1h1h12.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی نے آج ہونے والی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رردعمل دیتے ہوئے اپنا تجزیہ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آ ف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی نے آج ترجمان پاک فوج کی پریس بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کی جانے والی باتوں پراپنا ردعمل دیا۔

کاشف عباسی نے کہا کہ آج ہونے والی پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج کے تقریبا تمام سیاسی معاملات پر بھی کھل کر گفتگو کی، 9 مئی کا ذکر ہوا ، اظہار رائے کی آزادی، 8فروری کے انتخابات کے حوالے سے اور پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کھل کر بات ہوئی۔

کاشف عباسی نے کہا کہ بریفنگ کےد وران جب 9 مئی کی بات شروع ہوئی تو فوٹیجز چلنا شروع ہوگئی جس سےثابت ہوا کہ آج 9 مئی پر بات ہونی ہے یہ پہلے سے طے تھا، آج ریاست نے 9 مئی کے واقعات پر اپنی پوزیشن واضح کی، 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دیئےجانے والوں کے خلاف کارروائی کی بات کی گئی، کسی کے گھر میں گھسنا ، چاہے وہ کسی کا بھی گھر ہے درست نہیں ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ریاست بدلہ نہیں لیا کرتی، انصاف کیا کرتی ہے اور انصاف کے تقاضے پورےکرتی ہے، 9مئی کے واقعات میں بہت سے لوگ گرفتار ہیں، ان میں بہت سے معصوم بھی ہوں گے، ریاست کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ انصاف کرنا ہے یا نہیں، ایسے واقعات کسی کے ساتھ بھی ہوں اس پر انصاف ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1787888344661127364
کاشف عباسی نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسےہیں جن پر بیک وقت 6 مختلف شہروں میں موجودگی کا الزام ہے، شاہ محمود قریشی پر لاہور، ملتان، راولپنڈی اور میانوالی میں ایف آئی آرز ہیں، ایسے لوگ ہیں جن پر ایک وقت میں 40، 40 مقدمات درج ہیں، وہ کوئی چھلاوے نہیں ھے کہ ایک ساتھ 6 سے 7 مقامات پر موجود تھے، 9 مئی کے واقعہ پر سیاسی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1787869077333307780
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ جان مال و آبروکے تحفظ کی بات کی گئی، 9 مئی کے واقعات کے بعداور اس سے قبل جس طرح پولیس نے لوگوں نے گھروں میں گھس کر جان مال و آبرو، چادر و چار دیواری کو جس طرح پامال کیا گیا،متعدد داستانیں بھری پڑی ہیں جن میں ایک سال میں ایک سیاسی جماعت کے سیاستدانوں کے ساتھ ہونے مظالم کی تفصیلات بھری پڑی ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1787868903776919980
انہوں نے مزید کہا کہ ترجمان پاک فوج سے 8 فروری کے انتخابات سے متعق سوال بھی پوچھا گیا، تو انہوں نے جواب دیا کہ حقائق سے بات کریں۔

کاشف عباسی نے کہا کہ آپ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس چلے جائیں ہر سیاسی جماعت ایک ہی بات کرے گی کہ ملکی تاریخ میں ایک بھی شفاف الیکشن نہیں ہوئے، جب ان سیاسی دانوں سے ذمہ داروں سے متعلق سوال پوچھا جائے تو سب کا اشارہ ایک ہی طرف جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1787866823712551096
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Press conference aisey serious ho ker kero k pata he na chalay k jhoot bol rahy hain.

8 Feb ko Election Results kis nay manipulate kiay ? Kia yeh chota crime hey National voice ko rato rat fabricate ker dena? Inn logo say pocho Sahiwal main Car per golian kis nay barsaai oar ilzam civil police per dal ker bhag gaey moqay say.

Yeh kisi qonon ko nahi mantey ap jitna marzi ker lo yeh loge pakistan k nizam k remote controller hain. Sara Mulak taba ker k rakh dia hey lakin inn ko koi parwa nahi.

Ayub Khan , Ziaul Haq , Musharaf , Bajwa , and current sab ko dekh lain siasat main din rat oar poray nizam ko jhakar ker rakha hey inno nay.