اسٹاک مارکیٹس میں دوسرے روز بھی تیزی

pablo

Banned




5784c80d14ec2.png



کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹس میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 5 سنچریاں عبور کرتا ہوا 39 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد گذشتہ روز پیر کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور انڈیکس چار سنچریاں عبور کرتا ہوا 38 ہزار پوانٹس کی سطح بھی عبور کرگیا تھا۔کے

ایس ای 100 انڈیکس میں ایک دن میں 401 پوانٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کے نزدیک وزیراعظم کی واپسی
اور عید کی تعطیلات میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی۔


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹس میں کمپنیز رواں ماہ کے آخر سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان شروع کردیں گی اور اچھے کارپوریٹ نتائج کی صورت میں مارکیٹ مزید اوپر جاسکتی ہے

۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں ریفرنڈم میں یورپی یونین سے انخلاء کی حمایت کا اثر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی ہوا تھا۔


http://www.dawnnews.tv/news/1040116/



 

Back
Top