اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے درمیان سڑک نکالنے پر گولیاں چل گئیں

firingh1h1.jpg

اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے درمیان سڑک نکالنے پر گولیاں چل گئیں، واقعہ تھانہ شہزادٹاؤن کی حدود میں پیش آیا۔

تفصٰلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔ پارک روڈ اسلام آباد میں ملزمان خودکار اسلحہ سے شدید فائرنگ کرتے رہے اور پولیس تماشا دیکتھی رہی
https://twitter.com/x/status/1583032457388908544
ملزمان پولیس کے سامنے مسلسل فائرنگ کرتے رہے اور فرار ہوگئے جبکہ پولیس تماشا دیکھتی رہی اور ملزمان کو آرام سے جانے دیا۔

اسلام آباد کے علاقے ترامڑی، میں دو نجی ہاؤسنگ سوساٹیز کو پارک روڈ سے لنک کرنے کی تقریب پر مقامی افراد کا دھاوا بول دیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے

جس پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سیکیورٹی عملے نے فائرنگ شروع کردی۔

احتجاج کرنے والے اہل علاقہ کا موقف ہے کہ ہماری زمین پر قبضہ کیا گیا ۔

رضوان غلیزئی کا اس پر کہنا تھا کہ یہ ہے وفاقی دارالحکومت۔ اسلام آباد پولیس کے سامنے ملزمان فائرنگ کرکے نکل گئے۔ آئی جی صاحب کے لیے اس پر ایک اور ایوارڈ تو بنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1583041516070932480
 

Back
Top