
پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی میں فوج کی اعلیٰ قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور نعرے لگوانے پر مقدمہ درج
الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کی نا اہلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی میں فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے اور نعرے لگوانے والے شخص کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ایک شخص نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
ڈی ایس پی گوجرخان چوہدری نواز کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ وہ چوک گوجرخان میں احتجاج کے موقع پر دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک ایک نوجوان آیا جس نے فوج کی اعلی قیادت کے خلاف نازیبا نعرے بازی کی
پولیس کے مطابق اس نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے جس کا نام راجہ یاسر ہے اور اسکے خلاف تعزیزات پاکستان کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adal1hh1.jpg