آپ مجھے اکثر کالی زبان والا کہتے ہو اور وہ ثابت بھی ہو گیا،نصرت جاوید

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

شہباز شریف صاحب ہاتھ باندھ کر آپ سے کہتا ہوں، باخدا مجھے آپ کا ایڈوائزر بننے کا شوق نہیں ہے، لیکن آپ سے التجاء کرتا ہوں کہ یاد رکھیں آپ کو عوام کی ووٹوں کی ضرورت ہے، آپ عزیز ہم وطنو کہہ کر قابض نہیں ہو سکتے، لیکن بدستور آپ ایسے فیصلے کر رہے ہیں، عام عوام یہ نہیں سمجھتی کی آپ 1 سال سے وزیراعظم ہیں، بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ اپریل 2022 سے مسلسل وزیراعظم ہیں، آپ کو یہ کس نے کہا کہ شہری متوسط طبقے کی بے پناہ اکثریت کو ناراض کر لیں گے تو بھی عوام کے دلدادہ رہیں گے، یہ ممکن نہیں ہے، جب پٹرولیم لیوی کم ہو رہی تھی تو آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ اس کا ریلیف عوام تک پہنچائیں، آپ آیا کیوں نہیں کر پائے؟ آپ نے آئی ایم ایف سے وعدہ کر رکھا تھا کہ مارچ کے آخر تک ٹیکس کی صورت میں اتنی رقم جمع کریں گے، لیکن آپ ٹیکس اہداف پورے نہ کر پائے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1904220893317919135
آپ کو کوئی جیسا کہتا رہے آپ ویسا ہی ہو جاتے ہیں، آپ مجھے اکثر کالی زبان والا کہتے ہو اور وہ ثابت بھی ہو گیا، ہم تنخواہ داروں کیلئے بجلی کا بل ایک بڑا مسئلہ ہے، 14 مارچ کو میں نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہو سکتی، اس بات کے سچ ہونے پر میں اپنے دیکھنے والوں سے معافی چاہتا ہوں، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1904211447392927825
میرے پاس اندر کی خبر نہیں ہے لیکن میں نے بال سفید کر دیئے حکومتیں دیکھتے ہوئے، علیمہ خان کی ملاقات نہ ہونے پر توہین کیلئے چاہیں گے، مجھے شبہ ہے کہ اس کے جواب میں حکومت کہے گی کہ یہ ٹرانسکرپٹ ہیں، امریکہ سے تحریک انصاف کے جتنے ٹوئیٹس جن میں پاکستان کی خلاف ہرزہ سرائی ہوتی ہے، ان ٹوئیٹ کا ہر لفظ بانی تحریک انصاف علیمہ خان کے زریعے امریکہ پہنچاتے ہیں، حکومت کہے گی اس بنیادی وجہ سے ملاقات نہیں کروائی، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1904582648028152001
 

Back
Top