آخر انصاف مل گیا۔۔۔

Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
توقع کے عین مطابق آخر کار گناہوں سے پاک حسینہ کو انصاف مل گیا۔ سیانے درست ہی کہتے ہیں ''دیر آید درست آید'' ۔اب ایان علی سے ہمیں بحثیت قوم گڑگڑا کر معافی مانگنی چاہیے کہ کیسے ہم معصوم دوشیزہ پر لگے بہتان سچ سمجھتے رہے اور اس پر کیچڑ اُچھالتے رہےاور دختر نیک اختر کے جوبن کا حسین سال ٹھرکی پولیس والوں کے ساتھ ضائع کر دیا۔ حیف صد حیف

اور ہاں اس نامراد کسٹم انسپکٹر کے ساتھ بھی بہت اچھا ہوا ، مارا گیا ، یہی اس کا منطقی انجام تھا جس کو وہ پہنچا۔۔ کمینہ اوقات سے باہر ہوکر تحقیقات کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ہی معاشرے میں انصاف قائم کیا جا سکتا۔

انشا اللہ اب پاکستان سے منی لانڈرنگ کو دن دگنی رات چگنی ترقی سے
کوئی نہیں روک سکتا ۔یہی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔اب بنے گا قائداعظم کا پاکستان۔ آئیے اب اس پر مسرت موقع پر دیوانہ وار ۱۹۴۷ء والے جزبے سے نعرہ لگائیں۔۔
پاکستان
زندہ باد

Last edited:

Don302

Minister (2k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

FunnyCrazyWeirdTafreehMastiPicPhotoPictureEntertainmentPoliticsSindhGovernmentAsif_Ali_ZardariPPPLeaderGirlFriendAyyan_AliJailCaseHappyFashionModel_vhfoe_Pak101(dot)com.jpg
 
Annie

Moderator
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

اور ہاں
اس نامراد کسٹم انسپکٹر کے ساتھ بھی بہت اچھا ہوا ، مارا گیا ، یہی اس کا منطقی انجام تھا جس کو وہ پہنچا۔۔ کمینہ اوقات سے باہر ہوکر تحقیقات کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ہی معاشرے میں انصاف قائم کیا جا سکتا۔
، پلیز کسٹم آفیسر کے لیے تو ایسا نہ بولیں وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں

باقی تو آپکا طنز سمجھ آتا ہے.. یہاں پہلے کونسا انصاف ہوا جو اب ہونے کی ہم امید رکھتے ، جہاں زرداری ، نواز اور فضل الرحمن جیسے چور معصوم ہیں وہاں قانون صرف غریب اور بے بس لوگوں کو خوار کرنے کے لیے ہی ہے
 
Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

، پلیز کسٹم آفیسر کے لیے تو ایسا نہ بولیں وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں

باقی تو آپکا طنز سمجھ آتا ہے.. یہاں پہلے کونسا انصاف ہوا جو اب ہونے کی ہم امید رکھتے ، جہاں زرداری ، نواز اور فضل الرحمن جیسے چور معصوم ہیں وہاں قانون صرف غریب اور بے بس لوگوں کو خوار کرنے کے لیے ہی ہے

سسٹر یہ طنز نہیں ہے۔۔ خدا کی قسم طنز نہیں ہے
 
Malangi

Banned
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

نئے پاکستان کے مامووں کا سیاپا بھی عجیب ہے

اقتدار کی ہڈی کی لالچ میں تو چھ ماہ تک دھرنا دیا جا سکتا ہے

کسی کسٹم انسپکٹر کو انصاف دلانے کیلیے ایک بیان دینا بھی نصیب نہیں ہوتا ہے

Annie

Moderator
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

توقع کے عین آخر کار گناہوں سے پاک حسینہ کو انصاف مل گیا۔ سیانے درست ہی کہتے ہیں ''دیر آید درست آید'' ۔اب ایان علی سے ہمیں بحثیت قوم گڑگڑا کر معافی مانگنی چاہیے کہ کیسے ہم معصوم دوشیزہ پر لگے بہتان سچ سمجھتے رہے اور اس پر کیچڑ اُچھالتے رہےاور دختر نیک اختر کے جوبن کا حسین سال ٹھرکی پولیس والوں کے ساتھ ضائع کر دیا۔ حیف صد حیف

ا
ور ہاں اس نامراد کسٹم انسپکٹر کے ساتھ بھی بہت اچھا ہوا ، مارا گیا ، یہی اس کا منطقی انجام تھا جس کو وہ پہنچا۔۔ کمینہ اوقات سے باہر ہوکر تحقیقات کی کوشش کر رہا تھا۔ ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے ہی معاشرے میں انصاف قائم کیا جا سکتا۔

انشا اللہ اب کوئی پاکستان سے منی لانڈرنگ کو دن دگنی رات چگنی ترقی سے روک سکتا ۔یہی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔اب بنے گا قائداعظم کا پاکستان۔ آئیے اب اس پر مسرت موقع پر دیوانہ وار ۱۹۴۷ء والے جزبے سے نعرہ لگائیں۔

سسٹر یہ طنز نہیں ہے۔۔ خدا کی قسم طنز نہیں ہے
:(..تو آپ نے جو یہ کہا سچی مچی کہا ؟
تو یہ ہمارے لولے لنگڑے نظام پر طنز نہیں تھا ؟
...

:(...I thought you were being sarcastic to show mirror to our faulty system and incompetent judges.
I would request not to curse the dead custom officer, poor soul is gone forever for nothing due to these blood sucking evils who are still on the loose like Ayaan Ali.
 
Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

نئے پاکستان کے مامووں کا سیاپا بھی عجیب ہے

اقتدار کی ہڈی کی لالچ میں تو چھ ماہ تک دھرنا دیا جا سکتا ہے

کسی کسٹم انسپکٹر کو انصاف دلانے کیلیے ایک بیان دینا بھی نصیب نہیں ہوتا ہے

محترم میں نے تھریڈ میں کسی جماعت کا نام تک منشن نہیں کیا۔ پورے پاکستان کے لیے لکھاہے۔جس کا جتنا قصور ہے دختر مشرق کا سال برباد کرنے میں اسی حساب سے معافی مانگے۔
 
AAA101

Senator (1k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

This show how fukd up this country is. The police officer who did his job got killed for it n the criminal who was caught red handed has bn declared innocent by courts. What message they sending to honest people??? Acceptance of this drama outcome shows Such a hopeless nation. It's better to sell this country to China so they can hang any1 anytime found guilty.
 
Malangi

Banned
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

محترم میں نے تھریڈ میں کسی جماعت کا نام تک منشن نہیں کیا۔ پورے پاکستان کے لیے لکھاہے۔جس کا جتنا قصور ہے دختر مشرق کا سال برباد کرنے میں اسی حساب سے معافی مانگے۔

محترم، کیا میں نے کسی جماعت کا نام لکھا ہے؟

یہ عدالت کا فیصلہ ہے اور جسے اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اسے چیلنج کر سکتا ہے یا اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے. ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری عدالت موجود ہے

یہ ایک لیگل ایشو ہے اور انصاف کا حصول اس خاتون کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی شہریوں کا ہے. آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر کیس اصلی تھا اور سیاسی بنیاد پر نہیں بنایا گیا تھا؟

عدالتیں کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ثبوت دیکھکر ہی فیصلے کرتی ہیں

Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

:(..تو آپ نے جو یہ کہا سچی مچی کہا ؟
تو یہ ہمارے لولے لنگڑے نظام پر طنز نہیں تھا ؟
...

:(...I thought you were being sarcastic to show mirror to our faulty system and incompetent judges.
I would request not to curse the dead custom officer, poor soul is gone forever for nothing due to these blood sucking evils who are still on the loose like Ayaan Ali.

آپ ٹھیک کہہ رہی ہوں گی لیکن میں نے جس سٹیٹ آف ماینڈ
میں لکھا تب یہی صحیح لگا۔ اگر میں نے جذبات میں کچھ غلط لکھ دیا ہے تو اللہ تعالٰیﷻ مجھے معاف کرے۔
 
Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

محترم، کیا میں نے کسی جماعت کا نام لکھا ہے؟

یہ عدالت کا فیصلہ ہے اور جسے اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اسے چیلنج کر سکتا ہے یا اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے. ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری عدالت موجود ہے

یہ ایک لیگل ایشو ہے اور انصاف کا حصول اس خاتون کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی شہریوں کا ہے. آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر کیس اصلی تھا اور سیاسی بنیاد پر نہیں بنایا گیا تھا؟

عدالتیں کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ ثبوت دیکھکر ہی فیصلے کرتی ہیں

جسٹس منیر نے بھی ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا تھا۔ اور خوبصورت '' نظریہ ضرورت'' کی ٹرمنالوجی متعارف کروائی تھی۔ عبد القیوم بھی ٹیلفون پر ثبوت ہی دیکھ رہا تھا۔ مشرف کے مارشل لا کے حق میں فیصلہ بھی آئین کی کتاب سے ماخوذ تھا۔
 
Malangi

Banned
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

جسٹس منیر نے بھی ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا تھا۔ اور خوبصورت '' نظریہ ضرورت'' کی ٹرمنالوجی متعارف کروائی تھی۔ عبد القیوم بھی ٹیلفون پر ثبوت ہی دیکھ رہا تھا۔ مشرف کے مارشل لا کے حق میں فیصلہ بھی آئین کی کتاب سے ماخوذ تھا۔

یہ درست ہے کہ عدالتوں نے ماضی میں غلط فیصلے کیے ہیں لیکن اب وہ صورتحال نہیں ہے. انہی عدالتوں نے مارشل لا کے خلاف بھی فیصلے دیے ہیں. اب عدالتیں حکومتی اثر و رسوخ سے کافی حد تک آزاد ہیں

ویسے بھی یہ ایک لیگل ایشو ہے اور اسے سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں. سیاست چکمانے کیلیے اور بہت سارے ایشوز ہیں. یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو فیصلہ ہماری توقع کے برعکس ہے اسے ہم نہیں مانتے ہیں. اگر آپکے کوئی ثبوت ہے اور کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو عدالت میں جا کر ثابت کریں

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

مبارک ہو آج پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے،تھریڈ سٹارٹر بھائی پتہ نہیں کس بات کا غصہ :(نکال رہے ہیں بیچاری معصوم سی بچی پہ۔۔۔
 
aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

یہ درست ہے کہ عدالتوں نے ماضی میں غلط فیصلے کیے ہیں لیکن اب وہ صورتحال نہیں ہے. انہی عدالتوں نے مارشل لا کے خلاف بھی فیصلے دیے ہیں. اب عدالتیں حکومتی اثر و رسوخ سے کافی حد تک آزاد ہیں

ویسے بھی یہ ایک لیگل ایشو ہے اور اسے سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں. سیاست چکمانے کیلیے اور بہت سارے ایشوز ہیں. یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو فیصلہ ہماری توقع کے برعکس ہے اسے ہم نہیں مانتے ہیں. اگر آپکے کوئی ثبوت ہے اور کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو عدالت میں جا کر ثابت کریں

جی بالکل جناب کوئی ثابت کر کے تو دکھائے اس کا حشر بھی انہیں دو مرحوم کسٹم انسپکٹروں جیسا ہو گا،ہم سا ہو تو سامنے آئے۔۔۔

پھر ہمت کریں اور ایک دھرنا ان دو مرحوم کسٹم انسپکٹروں کیلیے بھی دیں

ضروری نہیں ہے کہ ہر دھرنا اقتدار حاصل کرنے کی لالچ میں ہی دیا جائے. کیوں نہ کسی نیک مقصد کیلیے بھی دھرنا دے لیا جائے؟

Right Wrong

Politcal Worker (100+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

یہ درست ہے کہ عدالتوں نے ماضی میں غلط فیصلے کیے ہیں لیکن اب وہ صورتحال نہیں ہے. انہی عدالتوں نے مارشل لا کے خلاف بھی فیصلے دیے ہیں. اب عدالتیں حکومتی اثر و رسوخ سے کافی حد تک آزاد ہیں

ویسے بھی یہ ایک لیگل ایشو ہے اور اسے سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں. سیاست چکمانے کیلیے اور بہت سارے ایشوز ہیں. یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو فیصلہ ہماری توقع کے برعکس ہے اسے ہم نہیں مانتے ہیں. اگر آپکے کوئی ثبوت ہے اور کچھ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو عدالت میں جا کر ثابت کریں

میرے پاس ثبوت نہیں ہے۔ بلکہ کسی کے پاس بھی ثبوت نہیں ہوگا حتی کہ اس انسپیکٹر کے پاس بھی جو قتل ہوگیا بلکل اسی طرح جیسے جنگ گروپ کے قتل ہونے والے صحافی کے ۱۲ گواہوں کے پاس نہیں تھا جو یکے بعد دیگرے نا معلوم گولی کھا کے ابدی نیند سو گئے۔
نیز میں عدالت پر بھی تنقید نہیں کر رہا۔ میرا مخاطب پورا پاکستان تھا۔

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

پھر ہمت کریں اور ایک دھرنا ان دو مرحوم کسٹم انسپکٹروں کیلیے بھی دیں

ضروری نہیں ہے کہ ہر دھرنا اقتدار حاصل کرنے کی لالچ میں ہی دیا جائے. کیوں نہ کسی نیک مقصد کیلیے بھی دھرنا دے لیا جائے؟

اس کا مطلب ہے ہمیں اب انصاف کے حصول کے لئے یا تو دھرنا دینا پڑا کرے گا یا پھر بننا پڑے گا معصوم ایان۔۔
:d6c::d6c::d6c:واری واری جاؤں تمہاری لاجک پہ۔۔
تو پھر یہ عدالتیں یہ تجربہ کار حکومتیں امب چوپنے کے لئیے بیٹھی ہیں۔؟؟؟
 
Last edited:

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

میرے پاس ثبوت نہیں ہے۔ بلکہ کسی کے پاس بھی ثبوت نہیں ہوگا حتی کہ اس انسپیکٹر کے پاس بھی جو قتل ہوگیا بلکل اسی طرح جیسے جنگ گروپ کے قتل ہونے والے صحافی کے ۱۲ گواہوں کے پاس نہیں تھا جو یکے بعد دیگرے نا معلوم گولی کھا کے ابدی نیند سو گئے۔
نیز میں عدالت پر بھی تنقید نہیں کر رہا۔ میرا مخاطب پورا پاکستان تھا۔

معاف کیجیے گا بھائی آپ معذرت خواہانہ کیوں ہو رہے ہیں؟؟؟؟
 
Malangi

Banned
Re: آخر انصاف مل گیا!۔

میرے پاس ثبوت نہیں ہے۔ بلکہ کسی کے پاس بھی ثبوت نہیں ہوگا حتی کہ اس انسپیکٹر کے پاس بھی جو قتل ہوگیا بلکل اسی طرح جیسے جنگ گروپ کے قتل ہونے والے صحافی کے ۱۲ گواہوں کے پاس نہیں تھا جو یکے بعد دیگرے نا معلوم گولی کھا کے ابدی نیند سو گئے۔
نیز میں عدالت پر بھی تنقید نہیں کر رہا۔ میرا مخاطب پورا پاکستان تھا۔

محترم عدالتیں تو ثبوت کی بنیاد پر ہی قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں. اگر ثبوت ہیں تو پھر عدالتوں کو الزام نہ دیں

پورے پاکستان سے آپکا شکوہ بجا ہے. اس پورے پاکستان میں میں بھی شامل ہوں اور آپ بھی شامل ہیں. کیا ہم اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھنے کے بعد کوئی کسی سے گلہ شکوہ کر سکتے ہیں؟ ہم تو خود سر تا پا کرپٹ ہیں، ہم سے پر تنقید کیا کریں؟

دوسروں کو پتھر وہ مارے جس کا اپنا دامن صاف ہو

خود کو ہم نے کبھی ٹھیک کرنا نہیں ہے اور دوسروں کو الزام دینے سے باز آنا نہیں ہے

Back
Top