آئی ایم سوری

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
معلوم نہیں یہ لڑکیاں اتنی کند مغز کیوں ہوتی ہیں شادی نہ ہوئی شدھی ہو گئی ہم بھی تو ہیں شادی کے دو دن بعد آن لائین تھے ،آپ ہیں کہ فورم چھوڑے جارہی ہیں مجھے معلوم ہے کہ فورم پر گالیاں دینے پر کچھ نرمی ہے اور ذہین آدمی اس سے گھبراتا ہے لیکن آپ سے التماس ہے کہ پھر بھی مستقل جانے کی بجاۓ کچھ وقت کے بعد آجائیں ویک اینڈ پر آجایا کریں اور ہاں آپ سے رابطہ کیسے ہو کچھ نام پتا ہی چھوڑ جاتیں ،نادان امریکہ تو بہت مختصر پتا :(ہے

میرے تھریڈ میں اور بعد کی وضاحتی پوسٹوں سے صاف پتا چلتا ہے کہ مجھے کسی بات کا ملال تھا .. لفظ ملال سے آپ نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ میری شادی ہو گئی ..ویسے میرا بھی ماننا ہے کہ یہ دونوں لفظ ہم معنی ہیں .
نادان امریکہ مکمل پتا ہے ..پورے امریکہ میں .میں ہی ایک نادان ہوں .
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

:13:

مجھے افسوس ہے میں یہ عظیم الشان ریسلنگ دیکھنے سے محروم رہا حالانکہ بہت شوق سے دیکھتا ہوں آنکھیں بند کرکے۔
:(​
یہ ریسلنگ کسی نے فورم پر نہیں دیکھی ...یہ ٹوٹ پھوٹ اندر ہی کہیں ہوئی تھی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

جس نے تھینک کیا ہے اس نے جان چھوٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے جس نے لائیک کیا ہے اسے یہ بات بہت پسند آئی کہ آپ چھوڑ کر جارہی ہو اور جس نے ڈسلائیک کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ ہو ہی اس قابل کہ آپ کی اس پوسٹ کو فٹے منہہ کہا جائے۔
:(​

مجھے بھی یہ ہی لگا تھا ..بس کنفرم کرنا چاہ رہی تھی ..
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے بھی یہ ہی لگا تھا ..بس کنفرم کرنا چاہ رہی تھی ..

اور جس نے کچھ بھی نہیں کیا اس کے ہاتھوں میں اس جانکاہ صدمے کے باعث جان ہی نہ تھی کہ ٹائپ کرپاتا۔

میری طرح
(bigsmile)​
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اور جس نے کچھ بھی نہیں کیا اس کے ہاتھوں میں اس جانکاہ صدمے کے باعث جان ہی نہ تھی کہ ٹائپ کرپاتا۔

میری طرح
(bigsmile)​

صحیح ..جیسے مکینیکل مونسٹر کی پوسٹ نے میرے دل کو چھو لیا .
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

اور جس نے کچھ بھی نہیں کیا اس کے ہاتھوں میں اس جانکاہ صدمے کے باعث جان ہی نہ تھی کہ ٹائپ کرپاتا۔

میری طرح
(bigsmile)​

(bigsmile)آئ ایم سوری ، ریلوڈڈ کے بعد موسم گرما کی فخریہ پیشکش ، زنانہ وار فلی لوڈڈ
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)

الله کرے آپ زندگی میں غیر جانب دار ہو کر سوچا کریں اور
حق کا ساتھ دیا کریں اور جہاں رہیں خوش رہیں ،فورم نہ چھوڑتی تو اچھا تھا ، آپ کے چھوٹے چھوٹے تبصرے نظروں سے گزرتے رہتے تھے ،ہماری طرف سے کوئی غلطی ،تکلیف یا دکھ ہوا ہو تو معذرت ،دوستی اور دشمنی الله کے لے ،کوئی راضی رہے یا ناراض

آپ کی دعا اگر قبول ہوتی ہے تو اسمیں آپ ہی کا نقصان ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

آپ کی دعا اگر قبول ہوتی ہے تو اسمیں آپ ہی کا نقصان ہے

میں تو ہمیشہ اپنی سمجھ کے مطابق حق کا ہی ساتھ دیتی رہی ہوں ..اب وہ چودھری صاحب کو سوٹ نہیں کرتا تو میرا کیا قصور
 
Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
صحیح ..جیسے مکینیکل مونسٹر کی پوسٹ نے میرے دل کو چھو لیا .

خیر ...ہماری تک بندی بھی اتنی بے تکی نہیں تھی..:(.............اس شراب مطلب سوہراب نے تو ہماری پریشانی کا بھی ذکر کردیا تھا وہ بھی چچا کہ کر..............
ہم نے دیکھا ...ضبط کیا ...چپ رہے .................مگر تردید نہ کی .(bigsmile)............چچا کہنے کی نہیں پریشانی کی ........
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
میرے تھریڈ میں اور بعد کی وضاحتی پوسٹوں سے صاف پتا چلتا ہے کہ مجھے کسی بات کا ملال تھا .. لفظ ملال سے آپ نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ میری شادی ہو گئی ..ویسے میرا بھی ماننا ہے کہ یہ دونوں لفظ ہم معنی ہیں .
نادان امریکہ مکمل پتا ہے ..پورے امریکہ میں .میں ہی ایک نادان ہوں .
میں نے کم از کم اپنی زندگی میں کسی لڑکی کو ایسی با محاورہ اور عمدہ ترین اردو لکھتے نہیں دیکھا
(hmm)آپ کہیں احمد ندیم قاسمی تو نہیں ہیں ؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
خیر ...ہماری تک بندی بھی اتنی بے تکی نہیں تھی..:(.............اس شراب مطلب سوہراب نے تو ہماری پریشانی کا بھی ذکر کردیا تھا وہ بھی چچا کہ کر..............
ہم نے دیکھا ...ضبط کیا ...چپ رہے .................مگر تردید نہ کی .(bigsmile)............چچا کہنے کی نہیں پریشانی کی ........

خیر آپ کی شاعری بہت خوبصورت تھی ..معذرت چاہتی ہوں کوٹ کرنے سے رہ گئی ..کرنا ضرور تھی ..ابھی مصروفیت کے ساتھ ساتھ فورم پر ہوں اس لئے رہ گیا ..ورنہ جب دوبارہ سے پڑھتی تو باقی لوگوں کو بھی ذاتی طور پر شکریہ کرنا ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

میں نے کم از کم اپنی زندگی میں کسی لڑکی کو ایسی با محاورہ اور عمدہ ترین اردو لکھتے نہیں دیکھا
(hmm)آپ کہیں احمد ندیم قاسمی تو نہیں ہیں ؟

:lol:

آپ نے لازمی میری شروع کی پوسٹیں نہیں دیکھیں ..ورنہ یہ نہ کہتے .بہت بے ربط ہوتی تھیں .یہ تو آپ جیسے لکھاریوں کی نقل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ..لیکن کوشش بہرحال کوشش ہی ہوتی ہے ..
 
Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
خیر آپ کی شاعری بہت خوبصورت تھی ..معذرت چاہتی ہوں کوٹ کرنے سے رہ گئی ..کرنا ضرور تھی ..ابھی مصروفیت کے ساتھ ساتھ فورم پر ہوں اس لئے رہ گیا ..ورنہ جب دوبارہ سے پڑھتی تو باقی لوگوں کو بھی ذاتی طور پر شکریہ کرنا ہے

نہ نہ...با خدا ...کسی تعریف و توصیف کی اشتہا نہیں ہے .........یہ تو یوں ہی بس ....بہرحال اچھا لگا آپ کا آنا ...آپ کا جانا بلکل ایسے لگا تھا جیسے آموں کے

موسم میں کؤیل روٹھ گئی ہو...امید ہے کچھ یاد آگیا ہوگا...عامر صاحب نظر نہیں آے حیرت ہے ....
 
Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:

آپ نے لازمی میری شروع کی پوسٹیں نہیں دیکھیں ..ورنہ یہ نہ کہتے .بہت بے ربط ہوتی تھیں .یہ تو آپ جیسے لکھاریوں کی نقل کرنے کی کوشش کرتی ہوں ..لیکن کوشش بہرحال کوشش ہی ہوتی ہے ..

میرا خیال ہے کہ میں مزید کچھ نہ لکھوں،،، کہیں آپ اپنا خیال بدل نہ لیں
 
ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے تو کبھی اتنا تعلق بھی نہ رھا کہ مل بیٹھتے کچھ کہتے کچھ سنتے
پر پھر بھی اک زرا سی کوشش ہی سہی

یاد آئیں گے زمانے کو مثالوں کے لئے
جیسے بوسیدہ کتابیں ہوں حوالوں کے لئے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

نہ نہ...با خدا ...کسی تعریف و توصیف کی اشتہا نہیں ہے .........یہ تو یوں ہی بس ....بہرحال اچھا لگا آپ کا آنا ...آپ کا جانا بلکل ایسے لگا تھا جیسے آموں کے

موسم میں کؤیل روٹھ گئی ہو...امید ہے کچھ یاد آگیا ہوگا...عامر صاحب نظر نہیں آے حیرت ہے ....

عامر صاحب کا تو یہ حال ہے اگر باتوں باتوں میں لفظ `عام طور ` استعمال کر لیں تو وہ آم طور سمجھ کر پتلی گلی سے نکل لیتے ہیں ..پورا سال ہو گیا اسی آس پر رکھا ہے ..یہاں یہ حال ہے کون جیتا ہے تیرے چونسا ملنے تک ...
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے تو کبھی اتنا تعلق بھی نہ رھا کہ مل بیٹھتے کچھ کہتے کچھ سنتے
پر پھر بھی اک زرا سی کوشش ہی سہی

یاد آئیں گے زمانے کو مثالوں کے لئے
جیسے بوسیدہ کتابیں ہوں حوالوں کے لئے

لوگ کہتے تھے کہ میں دن کےچوبیس میں سے چھتیس گھنٹے فورم پر گزارا کرتی تھی ..پھر بھی تعلق نہ ہونے کا گلہ ..یہ بھی مثالوں کے لئے ہی رہ جائے گا
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی! میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آپ بھی کبھی فورم چھوڑ کر جا سکتی ہیں، برائے مہربانی ایسی نادانی مت کریں اور اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔

خفا ہونا، منا لینا،
یہ صدیوں سے روایت ہے
محبت کی علامت ہے
گلے شکوے کرو مجھ سے،
تمہیں اسکی اجازت ہے
مگر اک بات میری بھی
زرا تم یار رکھ لینا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے،
ہوائیں رخ بدلتی ہیں
خزائیں لوٹ آتی ہیں
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں
خفا ہونا بھی ممکن ہے
خطا ہونا بھی ممکن ہے
ہمیشہ یاد رکھنا تم،
تعلق روٹھ جانے سے
کبھی ٹوٹا نہیں کرتے

سوچ تو میں بھی نہیں سکتی تھی کہ میں بھی فورم چھوڑنے کا فیصلہ کر سکتی تھی ..لیکن پھر بھی کر گئی ....
ابھی تو رو لئے تو آنکھ سے دریا اتر گیا ..