آئی ایم سوری

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
ایک دن عاطف بھائی کے والد محترم کی وفات کے بارے میں ایک تھریڈ آیا۔ کچھ دن بعد عاطف بھائی نے اپنے مرحوم والد سے اپنی محبت بارے تھریڈ بنایا۔ میں چاہ کر بھی عاطف بھائی کے تھریڈ پر کچھ نہ لکھ سکا کہ میرا دماغ ماؤف ہو گیا تھا

آج پھر ویسی ہی حالت ہے
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
نادان جی! میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آپ بھی کبھی فورم چھوڑ کر جا سکتی ہیں، برائے مہربانی ایسی نادانی مت کریں اور اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔

خفا ہونا، منا لینا،
یہ صدیوں سے روایت ہے
محبت کی علامت ہے
گلے شکوے کرو مجھ سے،
تمہیں اسکی اجازت ہے
مگر اک بات میری بھی
زرا تم یار رکھ لینا
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے،
ہوائیں رخ بدلتی ہیں
خزائیں لوٹ آتی ہیں
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں
خفا ہونا بھی ممکن ہے
خطا ہونا بھی ممکن ہے
ہمیشہ یاد رکھنا تم،
تعلق روٹھ جانے سے
کبھی ٹوٹا نہیں کرتے
 
moonlessmars

Councller (250+ posts)
[FONT=&quot] اک پل میں وہاں سے ہم اٹھے
بیٹھنے میں جہاں ہم کو زمانے لگے

بظاہر مسئلہ دل کے داغوں کا ہی نظر آتا ہے۔
اگر نظر ثانی کی گنجائش ہو تو غور کیجئے گا۔

[/FONT]
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ہیں اگر شناسا بھی تو انجان بہت ہیں
اس محفل میں آپ کے قدردان بہت ہیں
بزم یاران منتظر ہے بصد خلوص اکمل
اب بھی اگر نہ آے تو نادان بہت ہیں

نادان اب تو آ جائیں چچا اکمل زیدی پریشان بہت ہیں
 
Mind_Master

MPA (400+ posts)
نادان جی آپکی طرح میں بھی فورم کا پڑھنے والا تھا اور کچھ عرصہ ہوا جوائن کیے ہوے مگر اب آپ جارہی ہیں تو اتنا بتا دیں کے وجہ کیا بنی ؟ کم از کم کوئی مسلہ ہوگیا ہوگا آپکو، کوئی بات کسی نہیں اچھی لگی ؟ یا کسی کی فورم کی دوری سے آپکو تکلیف ہوئی ؟
 
Veila Mast

Senator (1k+ posts)
لا یکلف نفس الا وسعھا کے تحت امید ہے جو فیصلہ آپ نے لیا وہ بساط میں ہوگا اور ان مع العسر یسرا کے تحت یقین ہے آسانیاں اپنی بانہیں پھیلائے آپ کے انتظار میں ہونگی

سعدی کے اس شعر کے ساتھ رخصت

یادکن وقتِ زادنِ توکہ ہمہ خنداں وتو گریاں

وچناں زی کہ وقتِ مردنِ تو ہمہ گریاں و تو خنداں

یاد کرو اس وقت کو جب دنیا میں آئے تو سب خوش تھے اور تم رو رہے تھے، زندگی اس طرح بسر کرنا کہ جب رخصت ہو تو سب رو رہے ہوں اور تم خوش ہو
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ایک دن عاطف بھائی کے والد محترم کی وفات کے بارے میں ایک تھریڈ آیا۔ کچھ دن بعد عاطف بھائی نے اپنے مرحوم والد سے اپنی محبت بارے تھریڈ بنایا۔ میں چاہ کر بھی عاطف بھائی کے تھریڈ پر کچھ نہ لکھ سکا کہ میرا دماغ ماؤف ہو گیا تھا

آج پھر ویسی ہی حالت ہے

آپ کی اس پوسٹ کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں .

​i am touched .
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی آپکی طرح میں بھی فورم کا پڑھنے والا تھا اور کچھ عرصہ ہوا جوائن کیے ہوے مگر اب آپ جارہی ہیں تو اتنا بتا دیں کے وجہ کیا بنی ؟ کم از کم کوئی مسلہ ہوگیا ہوگا آپکو، کوئی بات کسی نہیں اچھی لگی ؟ یا کسی کی فورم کی دوری سے آپکو تکلیف ہوئی ؟
تکلیف توقعات سے پونچی تھیں ..اب توقع چھوڑ دی .
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
غصہ نہیں ملال تھا ،،بہت شدید ملال تھا ..

Ab aisa b kya malaaal k apni kisi umeed / tawaqoh k poora na honay pe sab ko he Allah Hafiz keh do.

Kabhee kabhee insan ko apnay app se hatt k b sochna chahiye. You are one of few nice people here ... we really respect you and appreciate your contributions towards the forum. I hope you don't leave the forum again :)
 
مجھے سچ مچ پتا ہی نہیں چلا کہ اتنا کیوں دل پر لے گئی ..فورم ہی تو ہے ...انجان لوگ .انجان آئی ڈیز ...لیکن پھر بھی جانے انجانے ہم ایک دوسرے سے وابستہ ہو جاتے ہیں یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا .بہرحال اب اس توقع کے ساتھ واپسی کی ہے کہ اب کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنی ..
بہرحال اپنے تمام دوستوں کی شکر گزر ہوں جنہوں نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا اور پکڑ کر یہاں واپس لے آئے .،
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

توقع نہ چھوڑو۔ امید نہ چھوڑو۔۔ محبت نہ چھوڑو۔۔
tis better to have and lost than never to have loved at all..

باقی ہر بات صحیح ہے ،بس توقعات نہیں قائم کرنی چائیں ..بہت تکلیف دیتے ہیں ..
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

پہلے تو میں آپکے جانے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتانا چاہوں گا کہ یہ فورم آپکے بنا ادھورا ہے، کسی کسی کو یہاں کم گو یعنی کام کی بات کم کرنے والا بھی ہونا چاہیے جو کہ یہاں اب نہیں رہا/رہی، اسلئے فورا" اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں اور واپس آجائیں۔
:(
اور اس کے بعد میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے آپکے اقدام کو سراہتا ہوں اورفورم پر آپکو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہاں کی تکالیف ، گِلے شکووں اور مصائب کا زنانہ وار مقابلہ کریں، جیسا کہ آپ پہلے ہی کررہی ہیں۔
(bigsmile)
ویلکم بیک
 
زنانہ وار مقابلہ کیا تھا جبھی تو ڈھے گئی .

ویلکم کرنے کا شکریہ ..ویسے آپ کی اس بات سے پورا پورا اتفاق ہے کہ کسی کو یہاں ` کام ` کی باتیں نہ کرنے والا بھی ہونا چاہئے ..گرما گرمی میں خوشگوار جھونکے سب کے لئے مفید ہیں .

;)

ویسے ایک بات اور بتاتے چلیں ..آپ اچھے اردو دان ہیں .جس جس نے میری تھریڈ کو پسند کیا ہے اور تھینک کہا ہے .اس کا کیا مطلب ہے .

(hmm)
 
Last edited:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
معلوم نہیں یہ لڑکیاں اتنی کند مغز کیوں ہوتی ہیں شادی نہ ہوئی شدھی ہو گئی ہم بھی تو ہیں شادی کے دو دن بعد آن لائین تھے ،آپ ہیں کہ فورم چھوڑے جارہی ہیں مجھے معلوم ہے کہ فورم پر گالیاں دینے پر کچھ نرمی ہے اور ذہین آدمی اس سے گھبراتا ہے لیکن آپ سے التماس ہے کہ پھر بھی مستقل جانے کی بجاۓ کچھ وقت کے بعد آجائیں ویک اینڈ پر آجایا کریں اور ہاں آپ سے رابطہ کیسے ہو کچھ نام پتا ہی چھوڑ جاتیں ،نادان امریکہ تو بہت مختصر پتا :(ہے
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
زنانہ وار مقابلہ کیا تھا جبھی تو ڈھے گئی .

:13:

مجھے افسوس ہے میں یہ عظیم الشان ریسلنگ دیکھنے سے محروم رہا حالانکہ بہت شوق سے دیکھتا ہوں آنکھیں بند کرکے۔
:(​
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ویسے ایک بات اور بتاتے چلیں ..آپ اچھے اردو دان ہیں .جس جس نے میری تھریڈ کو پسند کیا ہے اور تھینک کہا ہے .اس کا کیا مطلب ہے .

(hmm)

جس نے تھینک کیا ہے اس نے جان چھوٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے جس نے لائیک کیا ہے اسے یہ بات بہت پسند آئی کہ آپ چھوڑ کر جارہی ہو اور جس نے ڈسلائیک کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ ہو ہی اس قابل کہ آپ کی اس پوسٹ کو فٹے منہہ کہا جائے۔
:(​