وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے مدد مانگ لی۔۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیاسی تنازعات حل کرنیکا مطالبہ
نجی چینل اے آروائی نیوز کے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی جس پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بیل آوٹ پیکج کیلئے پاکستان اپنے سیاسی تنازعات آئین میں رہتے ہوئے حل کرے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو ختم کیاجائے اُس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوگا - آئی ایم ایف نے مالیاتی پروگرام کی بحالی پاکستان کے سیاسی حالات کے استحکام سے مشروط کردی
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30 روز باقی ہیں۔