آئندہ چند ہفتوں میں الیکشن کا اعلان ہوجائے گا،حماداظہر

hammad-azh111.jpg

سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ دیکھ رہا ہوں آئندہ چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائےگا،اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ کیاہم کٹھ پتلی حکومت کےسامنےبیٹھ کرتقریریں کریں؟ نہیں! ہم عوام میں نکلے ہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ کل عام عوام نکلے ہوئے تھے اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا عوام چاہتےہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا امپورٹڈحکومت خود کہےگی الیکشن کرالیں چند ہفتےانتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں نہ نظریہ اورسوچ ملتی ہے ہم نےتازہ مینڈیٹ کامطالبہ کیا ہے، اسمبلی میں85 نشستوں والی پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیدیا گیا ان لوگوں کو پتہ ہےابھی عوام میں گئے تو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت ملک میں فوری عام انتخابات چاہتی ہے جو آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، تاکہ لوگ صاف شفاف الیکشن کے ذریعے جسے چاہیں اپنا وزیراعظم منتخب کر سکیں۔

فواد چوہدری بھی کہتے ہیں کہ ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں،ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلیے ہے، ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
ہار والی خبر جھوٹی ہے۔ اس سے زیادہ پیسے تو جہانگیر ترین سے مل سکتے تھے عمران خان کو اور پھر حکومت بھی بچ جاتی؟
پھر یہ کہ ہار کہاں ہے؟
کسے بیچا؟
کوئی رسید ہوگی یا کیش میں ہی سارا کام ہوا ہے؟
اور ہار جس ملک سے ملا تھا اسکا نام تو سامنے آیا ہی نہیں یا اگر آیا ہے تو میرے علم میں بھی کوئی اضافہ فرمائے؟
ویسے جو عدالت' رات کے 12 بجے لگ کر وہ بھی اتوار کو وہ کوئی بھی فیصلہ سنا سکتی ہے۔ بیشتر ججز تو ویسے ہی نون لیگ کی جیب میں ہیں اوپر سے اب حکومت بھی نون ہے تو کوئی بعید نہیں کہ ساری کہانی پکا رکھی ہو۔
ہوسکتا ہے وہ ملک بھی نکل آئے جس نے وہ ہار دیا تھا اور لاہور میں کسی جیولر یا کہہ لیں کہ کاروباری طبقہ تو ویسے ہی نون لیگ کا اساسہ ہے۔
اب کوئی پیش رفت ہو تو بندہ کوئی تبصرہ بھی کرے۔
عموما اس طرح کی خبریں عمران خان کی ساکھ پر حملے کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔
اس سے زیادہ پیسے جمائمہ کی طلاق پر عمران خان کو مل رہے تھے وہ بھی جائز پیسے۔ اگلا ٹھکرا کر آگیا اور جج نے اٹھ کر سلیوٹ کیا عمران خان کی عظمت کو اور آج کوئی اٹھارہ کروڑ کا ہار لے آیا ہے جس میں زلفی بخاری کا بھی حصہ ہوگا اور اتنے پیسے جبکہ عمران خان آج موت کے زیادہ قریب ہے؟
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
تم لوگ تو یہ بھی سمجھے بیٹھے تھے کہ 2028 تک تمہاری ہی حکومت رہنی ہے۔ وہ تو ہوا نہیں، اب اسی طرح کی خواہشات میں اگلا ایک سال نکالو۔ ان شاء اللہ اسی دوران فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ بھی آ جانا ہے اور اللہ تعالٰی سے پوری امید ہے کہ پوری پی ٹی آئی ہمیشہ کے لیے نہ صرف غرق ہو جائے گی، بلکہ پاکستانی ابلیس عمران نیازی ٹھاکرے کو ان شاء اللہ پھانسی بھی ہو گی۔
نوٹ: اس کمنٹ پر رپلائی کرنے والے اپنی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے کر اپنی قبریں بھرنے سے گریز فرمائیں۔ شکریہ
 

Back
Top