عشق کی کسوٹی اللہ کی نظر سے

AWAITED

Senator (1k+ posts)
اللہ نے حضرت آدم کی تخلیق کے بعد جب تمام مخلوقات کوحکم دیا کہ حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں تب ابلیس نے انکار کر دیا اور وجہ اپنا اللہ سے عشق بتایا. اسکے عشق کو گوارا نہیں تھا کہ اللہ کے علاوہ کسی اور کو سجدہ کرے.

تب اللہ نے فرمایا کہ اگر تو مجھ سے واقعی محبت کرتا ہے تو پھر میرے ہر حکم پر عمل کر. تب اندر کا سچ باہر آگیا کہ نہیں میری تخلیق آدم سے افضل ہے چناجہ میں سجدہ نہیں کرونگا. جس بنا پر ازازیل کو ابلیس کہ کر قیامت تک کیلئے اعلیٰ مقام سے لعنت کے طوق کیساتھ دوزخ کیلئے قیامت تک کیلئے بےدخل کر دیا گیا.

سوچنے کی بات ہے کہ ہم لوگ جو عاشق رسول ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، کسطرح فساد فی الارض پھیلا کر عشق کا دعویٰ کرتے ہیں؟ اللہ کی کسوٹی کے مطابق جس سے عشق ہو اسکی ہر بات مانی جاتی ہے. تو کیونکر ممکن ہے عاشق رسول عشق کے نام پر قتل و غارت اور فساد مچاۓ؟

ذاتی زندگی میں ہماری انا اور ذاتی خواہشات یا مجبوری کے نام پر ہم حکم رسول سے روگردانی کرتے ہی، مگر دوسروں کیلئے مختلف معیار رکھنا بذات خود منافقت ہے.اس منافقت کیساتھ جنت کا حرص کس منطق سے ثابت ہے؟

کیا منافقین کفار کی طرح نہیں یا ان سے بھی برے؟

بے شک ہمارے آقا رسول اللہ کے حکم کے مطابق بہرحال یہ کلمہ ہی نجات ہوگا. ہمارے اعمال واقعی کسی قابل نہیں. مگر منافقت اور شیطان کے طرز پر اپنی سوچ پر قلعی چڑھا کر اللہ اور اسکے رسول کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا

ہمارے ایمان کی حالت تو اتنی سی ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے یہ مانتے تو ہیں مگر ذاتی زندگی میں اسکی بھی حیا نہیں کرتے. جبکہ دنیا کے آگے اپنے اندر کی غلاظت دکھانے سے ڈرتے ہیں، کیا یہ شرک نہیں؟
المختصر کہ فتویٰ لگانا نہایت آسان ہے

اور عمل نہایت مشکل لہذا کم از کم اتنا تو جان لینا چاہیے کہ عشق رسول ایمان کی بنیاد ہے، مگر عشق کے نام پر فساد گستاخی عشق اور گستاخی رسول ہے
 
Last edited by a moderator:

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Indeed Deen E Islam is to follow Quran and Sunnah of Imam ul Ambia Muhammad PBUH the way his Sihaba Ikram Ridwan ullah Majmaeen acted upon.
When Muslim Army used to march there are examples where soldiers were punished to destroy or steal someone's property and here Muslims were killed and properties were destroyed.