ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

16amnestinternatonlimranriaz.jpg

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مشہور صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کی گرفتار ی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیاء کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں پاکستانی صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں حکام پر زوردیا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے یہ تشویشناک صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے لہذا مخالفین کی آوازوں کو دبانے اور انہیں سزائیں دینے بند کیا جائے ۔

https://twitter.com/x/status/1544633954497699840
واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے اٹک کے قریب گرفتار کرلیا گیا تھا، بعد ازاں انہوں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رابطہ کیا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے معاملہ نمٹادیا تھا۔

عمران ریاض خان کو اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد کیس کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے عمران ریاض کو ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Shukar ha kisi international agency ko bhi khial aya k Pakistan m Neutrals kia kar rehay hain. Warna in ka focus is waqt Ukraine hi ha..