برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی پراپرٹی سیل کردی ہے۔ ملک ریاض نے برطانیہ سے تصفیہ کرلیا ہے۔ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی کی بھاری رقم پاکستانی خزانے میں آیا چاہتی ہے جو پاکستان کیلئے بہت بڑی خبر ہے۔
اس خبر کے بعد جتنے بھی ٹی وی چینلز ہیں وہ ملک ریاض کا نام لینے سے گھبرارہے ہیں اور ملک ریاض کا نام لینے کی بجائے کہہ رہے ہیں کہ "ایک اہم کاروباری شخصیت"، "ایک اہم پاکستانی شخصیت" ۔ میڈیا آزادی صحافت اور نڈر صحافت کا دعویدار ہے۔ صحافی خود ہی کہتے ہیں کہ وہ حقائق سامنے لاتے ہیں کسی سے نہیں ڈرتے۔ پھر یہ انقلابی اور جغادری اینکرز ملک ریاض کا نام لینے سے کیوں ڈررہے ہیں؟
یہ صحافی پاکستانی سیاستدانوں اور عمران خان پر تو کھل کر تنقید کرتے ہیں پھر ملک ریاض کا صرف اور صرف نام کیوں نہیں لیتے؟ اب جب سچ سامنے لانے کی باری ہے تو ان صحافیوں اور چینلز کی بہادری کہاں مرگئی ہے؟
کیا سب ہی ملک ریاض کے کانے ہیں؟