غیر سیاسی

لاہور میں معروف ٹک ٹاکر آیت مریم کو اسکے شوہر نے گلہ دبا کر قتل کردیا۔قتل کی وجہ معمولی نوعیت کا جھگڑا بتائی جارہی ہے۔ نجی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو اسکے شوہر نے قتل کردیا گیا، لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث...
سوشل میڈیا پر اپنی چائے بناتے تصویر سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام کے مطابق ارشد خان اپنی پاکستانی شہریت کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ارشد خان سے 1978 سے پہلے کے رہائشی شواہد طلب کیے جا رہے ہیں۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کے بعد ارشد خان نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کر لیا ہے۔ ارشد خان نے اپنے وکیل عمر اعجاز گیلانی کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں شناختی کارڈ...
ڈکی بھائی کے نام سے جانیوالے یوٹیوبر سعد الرحمان سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر پھٹ پڑے جب انہیں ایک پوڈ کاسٹ میں بشریٰ انصاری کا ایک کلپ دکھایا گیا اس کلپ میں بشریٰ انصاری ڈکی بھائی پر تنقید کر رہی تھیں، اور کہہ رہی تھیں کہ یہ کون لوگ ہیں اور کون انہیں دیکھتا ہے، وہ انہیں نہیں جانتیں اور نہ ہی انہیں کہاں دیکھا جائے، یہ بات انہیں سمجھ نہیں آتی۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے آپ کسی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ ’نیو ڈیجیٹل‘ کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔ رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔ ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے...
پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گل، جو سائیکو ارباب کے نام سے مشہور تھیں، پراسرار حالات میں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی سیما گل کے بھائی محمد یاسین نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کی بہن گھر پر، جو ورسک روڈ پر واقع ہے، طبیعت بگڑنے کے بعد انتقال کرگئی۔ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ سیما گل کی موت نشہ آور چیز کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہو سکتی ہے،...
پاکستان کے عظیم دوست، اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔ پرنس کریم آغا خان کے دادا سر آغا خان آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر تھے۔ پرنس کریم آغا خاننے 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پائی،انہوں نے میں آغا خان سوم کی وفات کے بعد کریم آغا خان نے 20 سال کی عمر میں اسماعیلی برادری کے روحانی سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ آغا خانی یا اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں امام تھے ۔ شہزادہ کریم آغا خان 13 دسمبر1936 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں...
لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں جعلی دلہن بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں سمیت تمام ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک گروہ کا سرغنہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق...
لاہور میں معذوری کا بہانہ بنا کر شاہراوں پر مانگنے والا بھکاری گرفتار کرلیا گیا۔۔ بھکاری خود کو معذور ظاہر کرکے گھٹنوں کے بل رینگ رہا تھا جس پر پولیس نے اسے پکڑا اور دونوں ٹانگوں پر چلایا۔ بھکاری کو رینگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پولیس نے پکڑا ۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اسکے خلاف مقدمہ درج ہوا یا نہیں۔ وائرل گرفتار بھکاری کا کہنا تھا کہ لڑکی والوں نے کہا لڑکا بھیک مانگتا ہوا تو رشتہ دینگے،۔اس نے منطق دیتے ہوئے کہا کہ برادری میں مانگنے والوں کا نام ہوتا ہے۔ گرفتار بھکاری نے مزید کہا کہ...
کراچی: سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں ایک بیان دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے وہ غیر ازدواجی تعلقات رکھتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔ فرح اقرار نے پوڈکاسٹ میں شوہر کی ایک سے زائد شادیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کی شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، خاص طور پر اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسلام میں مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت ہے۔ انہوں نے اس...
کائنات کی وسیع و عریض خاموشی میں قدرت کے دلکش راز چھپے ہوئے ہیں۔ آسمان کی چمکتے ستارے اور متحرک سیارے انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آج رات، ایک نایاب اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا جب چھ سیارے ایک قطار میں آسمان کی زینت بنیں گے۔ یہ حیرت انگیز نظارہ محض قدرت کی فنی مہارت کی دلیل نہیں بلکہ کائنات کی وسعت کے احساس کا بھی آئینہ دار ہے۔ مریخ، زہرہ، مشتری، اور زحل اس وقت ایک قطار میں چمک رہے ہیں، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین کی مدد درکار ہے۔ 21 جنوری سے، ستاروں کے شوقین...
ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم بنگلہ دیش کا قومی سطح کا کھلاڑی نکلا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی، جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا تھا۔ اس دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے، جس میں 2 کافی گہرے تھے اور ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔ تاہم، اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے بتایا کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے...
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب واقع واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا اور اس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینک کے ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، اور اب تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا بچہ حادثاتی طور پر گرا یا کسی نے اسے پھینکا۔ بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدید غم میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب، کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جس کے دوران مزاحمت پر وہ زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے اداکار کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے سیف علی خان پر چھری سے حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم اداکار نے مزاحمت کی، جس دوران وہ زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے...
پاکستانی اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جھوٹی خبر دیکھ کر بہت برہم ہوگئے ہیں۔ اس خبر نے نہ صرف انھیں غصے میں مبتلا کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس عجیب و غریب افواہ پر حیرانی کا شکار ہوگئے۔ یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انھوں نے اپنے انتقال کی جعلی خبر کی نشاندہی کی۔ انھوں نے تنقید کرتے ہوئے ان ڈیجیٹل کریٹرز کو ٹارگٹ کیا جو غلط تھمب نیلز کے ذریعے کلک بیٹ کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک یوٹیوب ویڈیو کا...
سال 2024ء حج کےدوران بھارتیوں سمیت مختلف ممالک کےحجاج کی مدد کرنے،شدید گرم موسم میں قیمتی جانیں بچانےوالےپاکستانی ہیرو آصف بشیر کو بھارت میں اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا بھارتی حکومت نے آصف بشیر کو ’’جیون رکشک ایوارڈ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے اور انہیں 26 جنوری کو ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی ہے،’جیون رکشک‘‘ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا جو کسی بھی حادثے میں انسانوں کی جان بچاتے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی نوجوان آصف بشیر کو ان کی شاندار حدمات کے لیے اعزاز سے نوازنے کے لیے 26...
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان ایک بار پھر دھوکہ دہی کے الزامات کی زد میں ہیں۔ ان الزامات کا آغاز شاہد رفیق نامی ایک شخص کی جانب سے کیا گیا ہے۔ شاہد رفیق نے دعویٰ کیا کہ وہ 2009 میں قطر سے لاہور واپس آیا، جہاں اس کی ملاقات ریما خان کی بہن، مائرہ خان، سے ہوئی، جو رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں تھیں۔ انہوں نے مائرہ سے پلاٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن مائرہ نے انہیں ریما خان کی فلم "لو میں گم" میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیا اور یقین دلایا کہ اس میں انہیں منافع حاصل ہوگا۔ شاہد...
یہ کہانی اس ماں کی ہے جس نے اپنے بیٹے کیساتھ ہی ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔جس یونیورسٹی سےماں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اسی یونیورسٹی سے بیٹے نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ آن لائن ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق رفیعہ ناز اپنے آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کی شادی فرسٹ ایئر کے دوران اپنے کزن سے ہوئی، مگر انہوں نے اپنی تعلیمی جستجو جاری رکھی۔ شادی کے بعد ایف ایس سی مکمل کرکے بی ایس سی میں داخلہ لیا۔ بی ایس سی کے نتائج آنے سے پہلے ان کی پہلی بیٹی پیدا ہوئی، لیکن انہوں نے گومل...
شوکت خانم ہسپتال نے جب معروف ٹی وی اداکار فردوس جمال کے کینسر کے علاج سے انکار کیا تو انکے کیا خیالات تھے؟ سنئے انہی کی زبانی اداکار فردوس جمال جنہوں نے کینسر کی ایک طویل جنگ لڑی ہے انہوں نے شوکت خانم سے متعلق اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا جب اینکر نے ان سے پوچھا کہ آپ کو شوکت خانم ہسپتال نے لینے سے انکار کردیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ 60 سال کی عمر سے زیادہ اشخاص کو نہیں لیتے،شوکت خانم کا ایک Criteria ہے اور اس میں بڑی لوجک ہے۔ فردوس جمال نے مزید کہا کہ جب...
گلوکار چاہت فتح علی خان کا نیا گانا شمع فروزاں ریلیز ہوگیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہےا ور صارفین مزاحیہ فقرے بازی میں مصروف ہیں۔ ہمیشہ کی طرح گلوکار چاہت فتح علی نے نیا گانا شمع فروزاں متعارف کرادیا ہے جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑدئیے ہیں اور اس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ کمزور دل حضرات اس گانے سے دور رہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ اپنے رسک پر گانا سنیں، کسی نے کہا کہ یہ چاہت فتح علی خان کا "اُوووو" ہے۔ صحافی اسد طور نے گانا شئیر کرتے ہوئے کہا...
تمباکو نوشی کو دنیا بھر میں صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک سگریٹ پینے سے بھی انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق نے اس سوال کا تفصیلی جواب دیا ہے۔ لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، ایک سگریٹ پینے سے ایک فرد کی عمر میں اوسطاً 20 منٹ کی کمی آتی ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ ایک پورا پیکٹ (20 سگریٹ) پیتا ہے تو اس کی عمر تقریباً 7 گھنٹے کم ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کوئی فرد یکم جنوری کو سگریٹ نوشی ترک...

Back
Top