آسمان پر 6 سیاروں کی پریڈ,منظرپاکستان سے بھی دیکھا جاسکے گا

ho9099PSQ.jpg


کائنات کی وسیع و عریض خاموشی میں قدرت کے دلکش راز چھپے ہوئے ہیں۔ آسمان کی چمکتے ستارے اور متحرک سیارے انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آج رات، ایک نایاب اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا جب چھ سیارے ایک قطار میں آسمان کی زینت بنیں گے۔ یہ حیرت انگیز نظارہ محض قدرت کی فنی مہارت کی دلیل نہیں بلکہ کائنات کی وسعت کے احساس کا بھی آئینہ دار ہے۔

مریخ، زہرہ، مشتری، اور زحل اس وقت ایک قطار میں چمک رہے ہیں، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین کی مدد درکار ہے۔

21 جنوری سے، ستاروں کے شوقین افراد ان آسمانی قدرتی مظاہر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، جب کہ چھ سیارے، یعنی مریخ، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون، رات کے آسمان میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ ایک منفرد نظارہ، جسے عمومی طور پر ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے، صرف مریخ، زہرہ، مشتری اور زحل کے لیے آنکھ سے دیکھنے کے قابل ہوگا، جبکہ یورینس اور نیپچون کی شناخت کے لیے دوربین کا استعمال ضروری ہے۔ سیاروں کی پریڈ کا بہترین وقت 25 جنوری کو ہوگا۔

فروری کے آخر تک، عطارد بھی اس سیدھ میں شامل ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں زمین سے سات سیاروں کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔ تاہم، یہ بات ذہن نشین رہے کہ ایک ہی وقت میں ساتوں سیاروں کو دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ زحل، عطارد اور نیپچون غروب آفتاب کے قریب افق پر رہیں گے۔

فلکیات کے ماہرین نے اس شاندار نظارے کو دیکھنے کے لیے شہر کی روشنیاں چھوڑ کر بادلوں سے پاک علاقوں کی طرف جانے کی تجویز دی ہے۔

فلکیات کی معروف ماہر جینیفر میلارڈ نے اس تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اسے غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ "آپ جو روشنی دیکھ رہے ہیں، اس نے آپ کی آنکھوں تک پہنچنے کے لیے لاکھوں یا اربوں میل کا سفر طے کیا۔"

یہ سیاروں کی قطار کائنات کی وسعت کو دریافت کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہے، کیونکہ زہرہ، زحل، اور نیپچون کے مارچ کے اوائل تک رات کے آسمان سے غائب ہونے کی توقع ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
زبردست -- یہ ستارے مل کر عمران خان کے زائچے کو مظبوط بنا رہے ہیں --- ان خان صاب کی طرف سے خوش خبری آوے ہی آوے
 

Back
Top