امریکی کانگیرس ممبران جیک برگمین اور کریگ سٹینٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق خط لکھ دیا۔
خط میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے جانب سے کیے گئے کریک ڈاؤن کا خصوصی ذکر ۔۔۔ کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
https://twitter.com/x/status/1917428812213805486
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوایس اے کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان جیک برگمین (ریپبلکن - مشی گن) اور گریگ اسٹینٹن (ڈیموکریٹ - ایریزونا) نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سخت خط لکھا ہے، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے تمام موزوں سفارتی ذرائع استعمال کریں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی جبر میں ملوث افراد پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں، امریکہ کی مالی امداد اور تعاون اُن اداروں کو نہ دیا جائے جو جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں، 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں
https://twitter.com/x/status/1917414743201177901
اسکے علاوہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے، اظہارِ رائے اور اجتماع کی آزادی کو بحال کیا جائے
واضھ رہے کہ جیک برگمین گزشتہ ماہ پاکستان دورے پر بھی آئے تھے جہاں انہوں نے آرمی چیف سمیت پاکستانی حکام سے ملاقات کی تھی۔
Last edited by a moderator: