گیلپ پاکستان کا نیا سروے۔۔ 54 فیصد تاجروں کا کاروباری صورتحال پر اظہار ِاطمینان
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہنگائی کی شرح اس قدر بڑھنے کے باوجود بھی ملک کے 54 فیصد تاجر موجودہ صورتحال پر مطمئن ہیں، جبکہ آنے والے وقت کے لحاظ سے تاجروں میں غیر یقینی پائی جاتی ہے بلکہ ماضی کے مقابلے اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جب کہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اچھے مستقبل سے مایوس تاجروں کی تعداد 29 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سامان کی خرید و فروخت کرنے والے سب سے زیادہ مطمئن دکھائی دیئے ہیں اور ان کی تعداد 68 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح خدمات کا شعبہ بھی 64 فیصد تک مطمئن نظر آیا ہے۔
گیلپ پاکستان کے میں سروے میں 580 شعبوں کی آرا شامل کی گئیں۔ جس سے سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملکی سمت کو درست نہ سمجھنے والوں کی شرح میں بھی 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔