موجودہ اور سابق حکومت کے درمیان الزامات کی جنگ جاری ہے, سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور لیگی رہنما ایک دوسرے پر لفظی وار کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز پر تنقید کردی,جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے حمزہ شہاز کی ماضی کی ویڈیوز دکھائیں جس میں وہ جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کررہے ہیں۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زرداری لیگ جوائنٹ ونچرآجکل اپنے سیاسی صحافتی ونگ اورسوشل میڈیا پرالزامات لگانے میں بہت زورو شور دکھا رہی ہے.ایسی ہی باتیں وہ ترین اور علیم خان کے خلاف بھی کیا کرتے تھے,اتنی سی اوقات ہے انکے الزامات کی,بقول حمزہ شہباز یہ جھوٹے الزامات ہماری سیاست ہیں۔
پروگرام میں دکھائی گئی ویڈیوز میں حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین جو خود کرپشن میں ملوث ہیں وہ کہتے ہیں کہ کرپشن درست نہیں,علیم خان کا بھی یہ ہی حال ہے,جس پر میزبان شاہزیب خانزادہ نےسوال کیا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے آپ ان کے ساتھ حکومت بنانا چاہتے ہیں,جواب میں وزیراعلی پنجاب نے کہا یہ ہی سیاست ہے۔
واضح رہے کہ علیم خان نے اپنے 9 ارکان سمیت وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
حمزہ شہباز نے علیم خان سے ملاقات کی تھی، اس دوران علیم خان نے اپنے 9 ارکان سمیت ان کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل جہانگیر خان ترین گروپ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیےحمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرچکا تھا۔