وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ کی انگلیوں سے 2 بناتی ہین اور کہتی ہیں ہیں کہ جس کی تنخواہ 40 ہزار روپے سے کم ہے، آج حکومت پاکستان اسے 2000 روپے ماہانہ دے رہی ہے۔
مریم اورنگزیب کچھ دیر توقف کے بعد پھر سے کہتی ہیں کہ حکومت پاکستان اپنا۔۔۔ 2000 روپے ماہانہ دے رہی ہے،
اس کلپ پر مریم اورنگزیب کا خوب مذاق اڑایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کلپ کو خوب شئیر کرکے محظوظ ہورہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر آپ 2000 روپے لینے کیلئے 786 پر کال کریں تو 2000 روپے تو ملتے نہیں الٹا 2.50 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر آپ 786 پر کال کریں تو آپ کے 2 روپے 50 پیسےروزانہ کٹ جاتے ہیں، یہ ایک اسلامک پورٹل کا نمبر ہے، مریم اورنگزیب عوام کو ماموں بناگئی ہیں۔
شہباز گل نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انگلی والی باجی یہ دو ہزار روپیہ عمران خان دے کر گئے تھے۔ آپ بس انگلی اور آنکھیں نکال نکال کر باتیں کریں پھپھے کٹنی کی طرح
سابق وزیر اعجازالحق کا کہنا تھا کہ ایک طرف ان کی عیاشیاں ختم نہیں ہوئیں دوسری طرف 2000 روپے پورے خاندان کو دے کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ کیا کسی حکمران ٹولے نے پیٹ پر پتھر باندھا؟
عدیل راجہ نے تبصرہ کیا کہ مریم صاحبہ کا قوم پر احسان عظیم!!
صدیق جان کا کہنا تھا کہ یہ کلپ جتنی بار سنیں گے، اتنی بار ہی مزا آئے گا
شاہد ثقلین لک کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے باہر گاڑی دھونے والے نے آج مجھ سے حساب کتاب لگوایا کہ سر میرے چار بچے ہیں 2000 روپے مہینے سے فی کس کتنے بنیں گے؟.. جب میں نے حساب لگایا تو حیران رہ گیا۔۔ ہر بندے کو 11 روپے روز ملیں گے۔۔ اتنا بڑا ریلیف کوئی تجربہ کار آدمی ہی دے سکتا ہے۔۔
پیرودڈی اکاؤنٹ بروکن نیوز نے تبصرہ کیا کہ غریب شہریوں کو ماہانہ 2000 دے رہے ہیں، اگر کوئی 2000 روپے لے کر ترکی سیر پر چلا گیا تو اسے فوری گرفتار کیا جائے گا، وزیراعظم
سجاد علی کا کہنا تھا کہ مذاق کی بھی کوئی حد ہوتی ہے یہ حد بھی کراس کر جاتے ہیں۔