رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں، جس کی وجہ ملکی صورتحال اس نہج پر پہنچی، ٹویٹ میں لکھا کہ کیا پاکستان کو اگلے چالیس سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟
فواد چوہدی نے مزید پوچھا کیا ان سالوں کی طرح اگلی چار دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔
فواد چوہدری کے اس عتراف پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں گئے، طنز،تنقید اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔
ایک صارف نے لکھا کہ جناب پہلے آپ جہلم پل کراس کرنا سیکھ لیں باقی غلطیاں ہم پھر کبھی آرام سے بیٹھ کر ڈسکس کر لیں گئے۔
اسما منصور نے لکھا کہ آپ کو فکر اس بات کی ہے کے آپ کا سیاسی مستقبل ختم ہو رہا ہے،ورنہ ضمیر اور ایمانداری کی بات آپ کی طرف سے اچھی نہیں لگتی۔
یوسف خٹک نے لکھا کہ یہاں شاعر سمجھ گیا ہے کہ اسکے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ تحریک انصاف کی غلطیاں کہ صورتحال کو اس نہج پر پہنچی ؟؟چوہدری صاحب آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟
افتخارعلی نے لکھا کہ کیا یہ اکاؤنٹ چوہدری فواد کا اوریجنل اکاؤنٹ ہے یا فیک،اگر اوریجنل ہے تو فواد صاحب کونسی غلطیوں کا اعتراف کر رہاہے ۔