پراپرٹی میں انویسٹ کرنا چاہتی ہوں ، لیکن ہر جگہ کوئی نہ کوئی ہک اپ ہے ، یہاں لی جاۓ تو اکسٹرا انکم بن سکتی ہے ، لیکن ایک تو پراپرٹی یہاں مہنگی ہے ، بجٹ میرا اتنا بڑا نہیں ، خرید لوں لیکن مارگیج ہو گی ، اب یہ سود کا لین دین ہے اوپر سے یہاں کا ٹیکس ظالم ، دوسرا پراپرٹی ویلیو کی کوئی گارنٹی نہیں نیچے بھی جا سکتی ہے جیسے پہلے مارکیٹ کریش ہوئی ، پاکستان کی پراپرٹی کا یہ فائدہ ہے وہ ویلیو میں کبھی نیچے نہیں جاتی ، بناؤ آہستہ آھستہ اور پھر کرایہ پر دو یا بیچ دو کم از کم سود تو کوئی نہ دے گا نہ لے گا ، ہاں پرافٹ کا مارجن اچھا ہے ، لیکن جب تک پرافٹ کماؤ اس وقت تک پاونڈ اور مہنگا ہو چکا ہوگا کیوں کے روپیہ کی ویلیو گرتی جاتی ہے
اسپین میں پراپرٹی تو سستی ہے لیکن دور ہونے کی وجہ سے کوئی مسلہ ہوا تو پھر پھنس جانا ہے ،
پاکستان میں پراپرٹی کا فائدہ ہو سکتا ہے اگر روپیہ کی قمیت نہ گرے ، وہاں تو پلاٹ بھی پڑا رہے تو وقت کے ساتھ مہنگا ہو جاتا ہے ، کیا خیال ہے؟ سونے سے تو بہتر ہی ہے