Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور (رانا محمد عظیم ) نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے اتنے کم کار کن کیوں پہنچے ، ائیر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے وقت کا علم ہونے کے با وجود جلوس چیئر نگ کراس تک ہی کیوں رکا رہا ، نوازشریف اور مریم نواز کو پرائیویٹ طیارے میں سوار کر کے لے جانے کے بعد پھر جلوس نے کیوں تیزی پکڑی، ن لیگ میں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے یہ سوالات پوچھ لئے ،
ن لیگ کے مصدقہ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اندر نوازشریف کے قریبی ساتھی اس حوالے سے بر ملا کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف نوازشریف کے ساتھ ہاتھ کر گئے ، جب کہ نوازشریف کے حوالے سے بلند بالا دعوے کرنے والے خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنا اﷲ ، خواجہ آ صف اور دیگر اہم رہنمائوں میں سے کوئی بھی ائیر پورٹ تک نہ پہنچ سکا ۔ ن لیگ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے تین قریبی ترین ساتھی جو لوہاری سے ہی ریلی میں شامل تھے وہ بار بار یہ کہتے رہے کہ ائیر پورٹ کی طرف تیزی سے پہنچا جائے مگر ساتھیوں کے کہنے کے باوجود بھی ریلی کی سپیڈ میں اضافہ کی بجائے اس کی رفتار مزید کم کر دی گئی ۔
ریلی میں موجود دیگر ٹکٹ ہولڈرز بھی سست روی سے چل رہے تھے جیسے وہ خود ہی یہ چاہتے تھے کہ نوازشریف کا استقبال کرنے کی بجائے مال روڈ پر ہی رہا جائے ۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو لاہور میں پانچ مختلف افراد نے فون پر بتایا کہ کم از کم پچاس ہزار لوگ ائیر پورٹ پر ہوں گے اور اتنے ہی لوگ ائیر پورٹ کے ارد گرد ہوں گے آ پ نے سٹینڈ لینا ہے ، وہ مجبوراََ آ پ کو باہر لیکر آ ئیں گے ۔
نوازشریف کا طیارہ جیسے ہی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو نوازشریف نے اپنے دو قریبی ساتھیوں کو پیغام بھیجا اور پوزیشن پوچھی تو انہیں جواب ملا کہ ائیر پورٹ پر کوئی نہیں اور اگلے کئی گھنٹوں تک پہنچنے کے امکانات بھی نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پیغام میں تو نوازشریف کو یہ کہا گیا کہ آپکے ساتھ آ پکے اپنے ہی ہا تھ کر گئے ہیں ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق نوازشریف کو جیسے ہی یہ علم ہوا کہ ریلی میں بہت زیادہ لوگ تھے اور نہ ہی ائیر پورٹ پر کوئی پہنچا ، نوازشریف کے چہرے پر اچانک پریشانی کے آ ثار پیدا ہو گئے اور انہوں نے مریم کو کہا کہ باہر کوئی نہیں ، انہوں نے بہت مایوس کیا ہے ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم اسی وجہ سے با آسانی جہاز سے باہر نکل گئے صرف گاڑی میں بیٹھتے وقت معمولی سی حیل و حجت کی۔
https://www.roznama92news.com/سست-ر...گے-بلند-دعوے-کرنیوالے-بھی-ایر-پور-پر-ن-پچ-سکے

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/eFThHjf.jpg