tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
Request To ADMN / Members:(
ڈرتا ہوں ؟ اگر سب لوگ دین دار ہو گیے تو دنیا میں کس قدر خون خرابہ و بیہودگی ہو گی ؟
رات ، سمندر پار ، کسی سے بات کرتے ہوے ، یہ سوچا نا تھا کہ ، جس سیاق و سباق میں یہ بات کہہ رہا ہوں ، صبح یہی سب دیکھنا پڑے گا ، بیہودگی ، مغلظات و شرمناک گالیوں کا ڈھیر صبح پھر سے جمع / شائع ہوا ہے ، (گزشتہ دس دنوں میں دوسری بار یہ واردات ہو چکی ہے) کیا دین داری اسی کا نام ہے ، کیا اسلام اسی کا نام ہے ؟ کیا مذھب کی مالا جپتے ، عقیدہ کی تسبیح پڑھتے لوگ اس قدر گھٹیا و شرمناک زبان استعمال کر سکتے ہیں ؟ جنت کی وراثت ، اسلام کی امانت ایسے بازاری لوگوں کی شناخت کیسے ہو سکتی ہے ؟ کیا دین ، مذھب کا معیار کم ہے ، یا کمتر لوگوں نے اس معیار کو اپنے برابر لاکھڑا کیا ہے . بہت سی باتیں ہیں ، بہت سی شکائتیں ہیں ، مزید کہنے کو دل نہیں ، انتہاکی افسردگی و شرمندگی ہے
فورم انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں ، ہر وقت ہاتھ میں ڈنڈا اچھا نہیں ہوتا ، لکھنے والوں کی جب شرم و حیاء ہی رخصت ہو چکی ہے ، تو ، کیا ہو سکتا ہے
اس طرح کے بدچلن و حواس باختہ ممبرز کے لیے تاحیات پابندی لگا دی جاے ، اسے گزارش نہیں ، نصیحت سمجھیں ، اسی میں امن ہے ، بہتری ہے
الله پاک سے ، دعا ہے ، الناس کو دین داروں ، فرقہ پرستوں کے شر سے بچا ، اسلام کو مسلمانوں کے شر سے بچا ، آمین
Last edited: