Religion Ideology and State Affairs

az.ay

Politcal Worker (100+ posts)
Jinnah-02.jpg

Quad-e-Azam on 11th January, 1938 stated while waving the flag of Muslim League:

"We say this is the flag of Islam. They think we are introducing religion into politics- a fact of which we are proud. Islam gives us complete code. It is not only religion but it contains laws, philosophy and politics. It contains every thing that matters to a man from morning to night."

Google This
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

ایرانی الیکشن میں کس کو ووٹ دیتے ہیں، یہ انکا مسئلہ ہے۔

میں بنیادی انسانی ایشوز پر بات کر رہی ہوں، اور میری تنقید براہ راست خامنہ ای صاحب پر ہے اور یہ مسائل آج کے حالات کے تناظر میں تبدیل ہونے چاہیے ہیں۔

آپ ہر مرتبہ اپنے اس دورخے ڈبل سٹینڈرڈز سے فرار ہو جاتے ہیں کہ جن حقوق کا مطالبہ آپ یورپین ممالک میں کرتے ہیں، وہی حقوق آپ اپنی اقلیتوں کو کیوں فراہم نہیں کرتے؟

حیرت کی بات ہے کہ آپ کو اس پر اعتراض ہے کہ مینار بنانے کی اجازت نہیں (یاد رہے مسجد بنانے کی مکمل اجازت ہے، مگر ثقافت کے نام پر اہل یورپ کے کچھ شہر مینار بنانے پر پابندی لگاتے ہیں جو کہ بہرحال غلط ہے۔ مگر زیادہ تر یورپی شہروں میں مسجدیں بمع میناروں کے موجود ہیں)۔۔۔۔ مگر کیا بھول گئے آپ اپنی چہیتی طالبان کو جب انہوں نے ہندوؤں پر پابندی لگا دی تھی کہ وہ زرد رنگ کا لباس پہنیں تاکہ انکی تضحیک کی جا سکے؟ کیا بھول گئے جب طالبان بدھا کے مجسموں کو ڈھا رہے تھے؟ ایسا ہے تو پھر سپین والوں کو بھی مسلمانوں کی تمام عبادتگاہیں ڈھا دینی چاہیے تھیں کیونکہ وہاں مسلمان نہیں رہے تھے اور ان مساجد میں عبادت ہونا ختم ہو گئی تھی۔

اور یورپ میں حجاب پر پابندی نہیں ہے، بلکہ کچھ جگہوں پر چہرے پر نقاب ڈالنے پر پابندی لگائی گئی ہے، اور وہ بھی فقط "پبلک پلیسز" پر اور زیادہ تر یہ وہ جگہیں ہیں جہاں سیکورٹی کا رسک ہوتا ہے۔ خود یورپین لوگ بھی "انسانیت" کے نام پر اس پابندی سے مکمل طور پر متفق نہیں۔ بہرحال، شرائط ایسی ہیں کہ بہت سے لوگ ان پر اعتراض نہیں کر سکے کیونکہ بات فقط پبلک سروسز کی جگہوں کی کی گئی، اور ذاتی زندگی میں آپ بالکل آزاد ہیں کہ نقاب ڈال کر پھریں۔

دوسری طرف آپ لوگوں نے کیا کیا؟

ایران اور سعودیہ اور طالبان کے افغانستان میں آپ نے زبردستی اقلیت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خواتین پر پابندی لگا دی کہ وہ زبردستی چہرے پر نقاب ڈالیں۔

کیا آپ کو یہ زیادتی نظر نہیں آتی؟

اور کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام میں پہلی صدی سے کنیز باندیاں نقاب کیا، پورے چہرے کا پردہ نہیں کرتی تھیں۔ (بلکہ کنیز عورتوں کو چہرے پر حجاب لینے کی اجازت ہی نہیں تھی اور جو ایسا کرنے کی کوشش کرتی تھی اسے طعنہ دیا جاتا تھا کہ وہ آزاد عورتوں کے ہم مرتبہ ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور زبردستی اسکے سر سے حجاب اتار دیا جاتا تھا)۔

مگر آج آپ لوگوں نے "بے حجابی سے فتنہ" پھیلنے کا بہانہ کر کے غیر مسلم خواتین پر نقاب کرنے کی پابندی لگا دی۔

جبکہ اسلام کہتا ہے کہ مرد کو اپنی آنکھیں نیچی رکھنی چاہیے ہیں، اور یہ ہی قرون اولی سے سلسلہ چلتا آ رہا ہے۔

بات یہ ہے کہ اگر آپ ایسے ڈبل سٹینڈرڈز دکھائیں گے تو جلد اسکا رد عمل یورپ میں ہوتا نظر آئے گا۔

طالبان، پاکستان، ایران، سعودیہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا غلط کر رہے ہیں بار بار دہرانے کی بجاۓ یہ بتائیں کہ ان غلطیوں کو درست کرنے کے لئے اور بحثیت مسلمان اسلام کے صیحیح تصور کو اجاگر اور نافذ کرنے کے لئے آپ خود کیا رہی ہیں. یا یہ کہ مشرق کی طرف جاتے راستے کودشوار گزار دیکھ کر بھیڑ چال میں رخ مغرب کی طرف کر لیا ہے اور ساری توجہ سیکولرازم (اسلام کی ضد) اور جمہوریت (شرک) کی تبلیغ پر مرکوز کر دی ہے

ردعمل مغرب میں نہیں مسلمانوں میں نظر آ رہا ہے مغرب کے دوغلے پن کا اور اس کے ہم نظریہ ہم وطنوں کا جو رینکنگ اور گریڈنگ کے لۓ اقلیت کے دفاع کے لئے "شہادت" قبول کر لیتے ہیں لیکن اکثریت کے جذبات کی پرواہ نہیں کرتے
 
Last edited:

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Jinnah-02.jpg

Quad-e-Azam on 11th January, 1938 stated while waving the flag of Muslim League:

"We say this is the flag of Islam. They think we are introducing religion into politics- a fact of which we are proud. Islam gives us complete code. It is not only religion but it contains laws, philosophy and politics. It contains every thing that matters to a man from morning to night."

Google This

JazaKallah Khair.
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

طالبان، پاکستان، ایران، سعودیہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا غلط کر رہے ہیں بار بار دہرانے کی بجاۓ یہ بتائیں کہ ان غلطیوں کو درست کرنے کے لئے اور بحثیت مسلمان اسلام کے صیحیح تصور کو اجاگر اور نافذ کرنے کے لئے آپ خود کیا رہی ہیں. یا یہ کہ مشرق کی طرف جاتے راستے کودشوار گزار دیکھ کر بھیڑ چال میں رخ مغرب کی طرف کر لیا ہے اور ساری توجہ سیکولرازم (اسلام کی ضد) اور جمہوریت (شرک) کی تبلیغ پر مرکوز کر دی ہے

ردعمل مغرب میں نہیں مسلمانوں میں نظر آ رہا ہے مغرب کے دوغلے پن کا اور اس کے ہم نظریہ ہم وطنوں کا جو رینکنگ اور گریڈنگ کے لۓ اقلیت کے دفاع کے لئے "شہادت" قبول کر لیتے ہیں لیکن اکثریت کے جذبات کی پرواہ نہیں کرتے

مجھے جو بات قرینِ انصاف نظر آتی ہے، وہی کرتی ہوں۔ نہ پھر مشرق دیکھتی ہوں یا مغرب دیکھتی ہوں۔ یہی اللہ کا حکم ہے کہ انصاف کرو چاہے یہ تمہارے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو۔

باقی مجھ پر اعتراض پر اعتراض کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ لوگ اپنی حالت پر نظر ڈالیں اور اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔

آپ نے نہ پہلے سوالات کا جواب دیا، اور نہ غیر مسلم خواتین کو زبردسی نقاب پہنانے کا جواب دیا۔ ابھی تو فقط یہ تین ممالک ہیں، مگر جہاں جہاں مذہبی طبقہ حکومت میں آتا جائے گا، وہ یہی حرکت دہراتا جائے گا۔ میرا سوال بہت سادہ ہے، اس پر غور فرمائیے بجائے اسے نظر انداز کرنے کے۔

SaadKnight

Senator (1k+ posts)

طالبان، پاکستان، ایران، سعودیہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا غلط کر رہے ہیں بار بار دہرانے کی بجاۓ یہ بتائیں کہ ان غلطیوں کو درست کرنے کے لئے اور بحثیت مسلمان اسلام کے صیحیح تصور کو اجاگر اور نافذ کرنے کے لئے آپ خود کیا رہی ہیں.
Yeh log Islam k naam par target killing, bhatta khori, kidnapping, etc etc etc, Kar rahay hain. For more information please read the following book by Zulfiqar Mirza.
316756_2417426195898_1258650604_3013787_7925750_n.jpg
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مجھے جو بات قرینِ انصاف نظر آتی ہے، وہی کرتی ہوں۔ نہ پھر مشرق دیکھتی ہوں یا مغرب دیکھتی ہوں۔ یہی اللہ کا حکم ہے کہ انصاف کرو چاہے یہ تمہارے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مجبور نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو۔

باقی مجھ پر اعتراض پر اعتراض کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ لوگ اپنی حالت پر نظر ڈالیں اور اپنی اصلاح کی کوشش کریں۔

آپ نے نہ پہلے سوالات کا جواب دیا، اور نہ غیر مسلم خواتین کو زبردسی نقاب پہنانے کا جواب دیا۔ ابھی تو فقط یہ تین ممالک ہیں، مگر جہاں جہاں مذہبی طبقہ حکومت میں آتا جائے گا، وہ یہی حرکت دہراتا جائے گا۔ میرا سوال بہت سادہ ہے، اس پر غور فرمائیے بجائے اسے نظر انداز کرنے کے۔

مجھے اللہ اور رسول کی بات صحیح نظر آتی ہے اور میں وہی بات کروں گا. جہاں لگے گا راستہ بھٹک گیا ہو سمت سہی کرنے کی کوشش کروں گا.یو ٹرن نہیں لوں گا. اگر کوئی یہ سمھجتا ہے کا اللہ کے دئیے نظام کے مقابلے میں شیطان کا سجایا کفر اور شرک پر مبنی نظام انصاف کے زیادہ قریب ہے تو، لکم دینکم، ولی دین. آپ اپنے دین کے لئے کوشش کرتی رہیں میں اپنے.

آپ نے مغرب میں اور مغرب کا مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا دفاع کر لیا، میں جس بات کوغلط سمجھتا ہوں اس کر دفاع نہیں کروں گا. لیکن یہ بھی پیش نظر رہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلم خواتین اسی حال میں نہیں رہ سکتی جس طرح ایک سیکولر ریاست میں. اگر سیکولر ریاست لباس کے اپنے معیارات کے بارے میں اتنی حساس ہے تو اسلامی ریاست کیوں نہیں

ایک اور اصلاح فرما لیں اس وقت کسی بھی مسلم ملک میں مذہبی حکومت نہیں ہے، صرف نام دے دینے سے ریاست مذہبی نہیں بن جاتی. اسلامی ریاست اس وقت وجود میں آتی ہے جس سیاست، معیشت اور معاشرت کے ہر پہلو میں مذہب کو مقدم رکھا جاۓ. بادشاہت اور اسلامی مل کر اسلامی ریاست نہیں بناتی، آئین میں مان لیا جاۓ کے حاکمیت اللہ کی ہے اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنے گا، پھر شراب سازی اور نوشی کے پرمٹ دئیے جائیں، معیشت کی بنیاد
جوۓ اور سود پر ہو. ایسی ریاست اسلامی نہیں منافق ہوتی ہے
 
پتا نہیں آپ مجھ پر مستقل طور پر ویسٹ کا ایجنٹ ہونے کا الزام کیوں دیتے آ رہے ہیں۔

میں تو کسی بھی نظام کے حق میں اگر وہ "آج کی دنیا' میں انصاف کے ساتھ انسانیت کے تقاضے پورے کر سکے۔

اگر آپ کے مطابق ایسا کوئی اسلامی نظام آج کی دنیا میں رائج نہیں ہے تو پھر آپ مجھ سے کیوں گلہ کرتے ہیں؟

میں نے نہیں دیکھا کہ ہمارے مسلمانوں نے انصاف کا رویہ اپنایا ہو۔ آج بھی لاکھوں صفحے اس بات پر لکھے جاتے ہیں کہ مغرب میں تین چار ملکوں میں پبلک مقامات پر نقاب پر پابندی ہو گئی، مگر سالہا سال سے جو آپ کے چند اسلامی ممالک غیر مسلم عورتوں پر زبردستی نقاب کی پابندی لگائی ہوئی ہے، تو اللہ کی قسم میں نے کسی کو اسکا تذکرہ کرتے نہیں دیکھا ہے۔

اور آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ اسلامی حکومت میں غیر مسلم عورت کو لباس کی وہ آزادی نہیں دی جا سکتی جو کہ مغرب میں اسے حاصل ہے۔

بات تو آپ صحیح کہہ رہے ہیں، مگر کیا آپ کو علم ہے کہ اسلام میں کنیز عورت کو لباس کے معاملے میں کیا پابندی تھی؟

یہ اتنا خطرناک سوال ہے کہ جس پر آ کر کم از کم میری تو سٹی گم ہو گئی تھی۔

خیر، غیر مسلم عورت کے لیے ڈریس کوڈ مقرر کیا جا سکتا ہے، مگر اسے اتنا ایکسٹریم نہیں ہونا چاہیے۔

جو انسان جن نظریات کی پیروی کرتا ہے اسے انہی سے منسوب کیا جاتا ہے. میرے نزدیک کوئی نظام نہیں صرف دین اسلام ہے دنیا اور آخرت میں انسانی کامیابی کی ضمانت ہے. حیرت ہے آپ کو ان قرآنی آیات کا علم نہیں جن میں اسلام کو عدل قسط کے برابر قرار دیا گیا ہے. اگر اس کے بعد بھی آپ کی عقل مقدم ہے تو آپ کے لئے.

میں آپ سے اسلامی نظام نافذ نہ ہونے گلہ نہیں مخالفت کرنے کا شکوہ کر رہا ہوں. غیر مسلم خواتین کیا حدود و قیود ہیں ضمنی مسئلہ ہے. اہم سوال ہے کیا بادشاہت اور مغربی جمہوریت اسلامی ہے؟

کنیز کے لباس کا تذکرہ مجھے قرآن میں کہیں نہیں ملا، حدیث میں ہے تو سیاق و سباق دیکھنا ہو گا. اور یہ بھی کے غلام و کنیز بنانے کا عمل پسندیدہ بھی ہے یا نہیں

آپ کے سوال سے میری سٹی گم نہیں ہوئی، ایک سٹی گم کرنے والی حدیث میں آپ تو سناتا ہوں " جس نے دنیا میں جس قوم کی پیروی کی قیامت کے روز اسی کے ساتھ اٹھایا جاۓ گا" ا

کسی کے لئے ایکسٹریم ہو یا نا ہو مسلم یا غیر مسلم کسی کا بھی ڈریس کوڈ اسلام مقرر کرے گا
 
آپ پھر یہ کہہ رہے ہیں کہ میں کفار کی پیروی کر رہی ہوں، حالانکہ میں نظام میں انصآف کی بات کر رہی ہوں اور اسکا قوم کی پیروی (یعنی انکے کفر) سے کوئی تعلق نہیں۔ ہزاروں لاکھوں مسلمان جو یورپ میں آباد ہیں وہ ان کفار کے نظام کی پیروی کر رہے ہیں، لیکن کفار قوم کی نہیں۔ اللہ کرے آپ کو یہ فرق سمجھ آ جائے۔

میرے سوالات کا سیدھا جواب دینے کی بجائے آپ نے ہر لحظہ بات کو غیر ضروری بحث میں الجھایا۔

میری سادہ سے گذارشات تھیں کہ مسلمان اگر یورپ میں تبلیغ کے حقوق مانگتے ہیں تو انہیں یہ حقوق اپنے ممالک میں اقلیتوں کو بھی فراہم کرنا ہوں گے تاکہ انصاف کا میزان قائم رہ سکے اور مسلمان دو رخے ڈبل سٹینڈرڈز کا چہرہ بن کر نہ رہیں کیونکہ اسکے بعد صرف نفرت ہی پھیلے گی۔

آج مسلم ممالک کے معاشروں میں ملا حضرات نئی نسل کو درس دے رہے ہیں کہ اسلام تبلیغ سے نہیں بلکہ تلوار سے پھیلا ہے۔ میں نے اسکے خلاف احتجاج کیا تو مجھے ویسٹ کا ایجنٹ قرار دے دیا گیا۔

آج ملا حضرات نئی نسل کو درس دے رہے ہیں کہ کفار کو دھوکہ دینا جائز ہے اور دھوکا دے کر اس پر غالب ہو جاؤ۔ حالانکہ دھوکے والی بات فقط میدان جنگ میں جنگی چال کے طور پر تھی نہ کہ مذاکرات کی میز پر۔ اور صلح حدیبیہ ہمارے سامنے ہے جہاں رسول (ص) نے کفار کو کوئی دھوکا نہیں دیا۔

میں یہ دیکھتی ہوں کہ مغرب کی چھوٹی سے بات پر تو طوفان کھڑا ہو جاتا ہے، مگر اپنے گریبان میں ہم کبھی جھانک کر نہیں دیکھتے۔

آج مسجد نہیں فقط مینار نہ بننے پر تو ہم چیخ چلا رہے ہوتے ہیں، مگر غیر مسلموں کو اپنے ممالک میں سرے سے ہی اپنی نئی عبادتگاہین بنانے نہیں دیتے۔ اور طالبان تو بدھا کے مجسمے توڑتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

مغربی جمہوریت اور سیکولر آسمان سے نازل نہیں ہوا، مغرب کا بنایا نظام ہے. آپ کھلے بندوں کہ رہی ہیں کے یہ نظام عدل و انصاف کا ضامن ہے (اسلام نہیں). آپ کے نظریات کے پش نظر ایجنٹ لقب بہت چھوٹا ہے

ہزاروں مسلمان، غیر مسلم اکثریتی ملک میں ہونے کی وجہ سے ان کے نظام کی پیروی کر رہے ہیں، مسلم اکثریتی ممالک کی کیا مجبوری ہے. کوئی تو فرق ہونا چاہے ہندوستان اور پاکستان میں

آپ کو کس ان کہا کے میں مغرب میں اسلام کی تبلیغ کا حق مانگ رہا ہوں؟ میں تو یہ حق مانگ رہا ہوں کے جس طرح مغربی ممالک نے اپنی مرضی کا نظام نافذ کیا ہوا ہے انھے مسلم ممالک میں مسلمانوں کی مرضی کا نظام نافذ کرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہے.

ملا جو غلطی کر رہے ہیں اس سوراخ میں انگلی ڈال کر بڑا کرنے کی بجاۓ آپ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے آگے آئیں اور بتائیں اسلام تلوار سے نہیں تبدیلی سے نافذ ہوا تھا. لیکن ایسا نہیں ہو گا کیوں کے آپ کے نزدیک اسلام عدل و انصاف کی ضمانت نہیں دیتا

میں میں دیکھتا ہوں مغرب کو اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نئی آتا لیکن مسلمان کی آنکھ کا بال نظر آ جاتا ہے اور اس سے بڑھ کر مسلمانوں میں موجود مغرب کے بہی خواہ کو

پاکستان میں مسلمانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے آپ غیر مسلموں کے حقوق کی بات کر کے زخموں پر چھڑک رہی ہیں. .اسلام نے غیر مسلم کو جو حقوق دئیے ہیں ان سے کوئی ناعلم ہی انکار کر سکتا ہے. ان حقوق کو نا کم کیا جا سکتا ہے اور نا ہی حدود سے تجاوز. پہلے ملک میں شریعت نفاذ کریں پھر گلہ کریں. میں کم از کم پاکستان کی حد تک جانتا ہوں کے غیر مسلم اپنی آبادیاں بھی بنا رہے ہیں اور عبادت گاہیں بھی. لاہور کے نواح میں یوحنا آباد کے نام سے نئی عیسائی آبادی بنی ہے اور اس میں عبادت گاہیں بھی

طالبان نے جو غلطیاں کی اس کا
یہ نتیجہ نہیں نکلتا کے بقیہ مسلمان اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں، غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوۓ، ان کے بنائے سوراخوں کو رفو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی جاۓ گی. آپ سوراخ بڑے کرتی رہیں میں رفو کرتا رہوں گا. اللہ میرے اور آپ کے درمیان فیصلہ فرما دے گا
 
next2saint

MPA (400+ posts)
If one beleives that Quran is word of Allah, then who else can teach us better how to run the state than Allah, Himself.

Islam gives freedom of speech, non muslims to practice other religions, wants us to excel in technology, orders us to keep and maintain peace, orders us to do justice (even if the decision goes against ur family members).. infact only Islam is the answer to every problem that exisits today...

Having said that.. i dont trust mullaz of Pakistan as they all are control freaks.. they beleive in imposing Islam than spreading Islam by an example..

Pakistani mullaz beleive that its state's responsibility to make everyone say prayers.. with respect, i tend to disagree 100%... what my prayers have to do with u (that wud be my only humble answer to them)
 
The debate is strong now days on whether Pakistan should be secular when it comes to running state affairs or make its laws based purely on Islam.

My point of view is

When you make religion as the basis running political and civil affairs of a nation, you tend to bind people with limited thought process.

In Christianity we have two main sects. Catholics who are the hardliners and Protestants who have softer stance of living ones life. There might be more school of thoughts and practice but I am not aware of this.

In Judaism there are many sects also mainly Orthodox, Conservative, Recontructionalist, Neolog and at least a few others. There are hardliners and then there are practicing Jews that take the soft approach towards protecting their faith.

Similarly in Islam there Shias and Sunnis school of thoughts. There are hardliners in both sects. There other versions like Wahabism (saudia arabia) and many others. Within all school of thoughts there are people that take the hardcore approach to protect their faith and then there are people who do disinvite violence.

In Hinduism there are many Gods and people approaching religious views both from a gun or candle.

-------------------------
Now take this scenario
-------------------------

If you a piece of land perhaps a remote island and put Jews, Muslims, Christians, Hindus and make sure all sects in individual religions are covered, how do you expect to run a functioning government with a religous ideology of running affairs of the Island.

Do you put in Christainity? If yes then which Protestant or Catholic? What about Muslims, Hindus and Jews?

Do you put in Judism? If yes then which Orthodox or Progressive? What about Muslims, Hindus and Christians?

Do you put in Islam? If yes then which Shia, Sunni or Wahibist? What about Hindus, Christians and Jews?

Do you put in Hinduism? If yes then which one hardliners or soft approachers? What about Muslims, Christians, Jews and Christians?

You see when you try to run the day to day lives of human beings based on religion you are bound to create trouble.

---------------------------------------
Secularism gives respect to religion
---------------------------------------

When you force your ideology on to others you are going get revolt but however if you give freedom to people to learn and choose the path of their own, they are going to respect their own religion and others too.

Turkey was secularized which gave respect to Islam and other religions. People were free to actually study religion. What happened? The good aspects of running civilian aspects of Islamic culture were slowly adopted by the turkish people. It only happened when you did NOT force them to adopt but gave them to freedom to go choose.

Lets talk about India. There are more Muslims living there. There are more hindus in India that know about Islam then there are Pakistanis living in Pakistan simply because of freedom of free research. There are hardly any Pakistanis that know about Hinduism and its culture.

If you secularize Pakistan, it is actually going to make it more Islamic and in a true way. People will not be forced to believe in a particular ideology and this way people will learn to respect not only other's religious beliefs but respect and learn their own religion too.

You cannot fight an ideology with force. If you could taliban would have been long gone.

The reason you can spread Islam in the west and many people are converting is not because you are great preachers but you have the freedom to do so and people there are free to research and then choose for themselves.

-----------

The solution of Pakistan if you want to make it a true progressive Islamic state is to make it secular. When the force is gone then people would start respecting Shias, Sunnis, Wahabists, Christians, Hindus and eventually with time take peaceful Islamic social values and practically implement it in their day to day lives.

When you use deliberate force to spread Ideologies you create drama, you create chaos, you create death and destruction.

Thank you.

Assalamoalikum

I guess we really dont know the meaning of Secularism

Let me Share the meaning of it Specially in the Context of Pakistan

http://www.4shared.com/video/8vO47HjB/Molana_Abdul_Hanan_Pakistan_Se.html

Hope All of of you will like it

Jazakallah
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
مغربی جمہوریت اور سیکولر آسمان سے نازل نہیں ہوا، مغرب کا بنایا نظام ہے. آپ کھلے بندوں کہ رہی ہیں کے یہ نظام عدل و انصاف کا ضامن ہے (اسلام نہیں). آپ کے نظریات کے پش نظر ایجنٹ لقب بہت چھوٹا ہے

افسوس کہ ایک بہانے یا دوسرے بہانے آپ مجھے مغرب کا ایجنٹ بناتے رہیں گے۔

میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اسلام عدل و انصاف کا ضامن نہیں۔

بلکہ میں نے یہ کہا کہ اسلام کا ایک حصہ جو کہ ریاستوں کے درمیان "معاملات" پر مشتمل ہے، اس میں جمود نہیں ہے۔ بلکہ یہ "معاہدوں' کے تابع ہے جو کہ مختلف اقوام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

مثلا غلامی تیرہ سو سال تک اسلام میں چلتی آئی اور اسکی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ کیونکہ کفار مسلمانوں پر فتح پانے کے بعد انہیں اور بیوی بچوں کو غلام بنا لیتے تھے، لہذا جب تم بھی ان پر فتح پاؤ تو انکے بیوی بچوں کو بھی غلام بنا لو چاہے ان بیوی بچوں کا میدان جنگ سے کوئی تعلق ہو یا نہ ہو، یا وہ بذات خود اپنے ملک میں مجبوری کی زندگی گذار رہے ہوں اور سب کیے دھرے کا مالک اُس ملک کا بادشاہ ہو۔

بہرحال جب پچھلی صدی میں حالات تبدیل ہوئے تو اسلام کی اس اصول کو ریاستی سطح پر تبدیل کیا گیا اور عالمی سطح پر طے پانے والے معاہدے کو فوقیت حاصل ہو گئی۔

یہی حال دوسرے معاملات کا بھی ہے کہ جب آپ خود تو غیر ممالک میں تبلیغ کرتے ہیں اور لوگوں کو مسلمان کرتے ہیں، مگر اپنے ممالک میں آپ تبلیغ کرنے والوں اور مذہب تبدیل کرنے والوں کو قتل کر دیتے ہو۔ یہ چیز آج کے دور میں تبدیل ہونی چاہیے کیونکہ یہ اُس وقت کا اصول ہے جب کفار اسلام کی تبلیغ کرنے دیتے تھے اور نہ مذہب تبدیل کرنے دیتے تھے۔

اب اس انصاف کی بات پر آپ مجھ پر لاکھ غلط الزامات لگائیں، لاکھ مجھ پر الزام لگائیں کہ میں اسلام پر تنقید کر رہی ہوں (حالانکہ یہ تنقید آج کے ملا حضرات پر ہے جنہوں نے ریاستی سطح پر منافقانہ رویے اپنائے ہوئے ہیں)، اور لاکھ مجھ پر مغرب کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے پھریں ۔۔۔ مگر میرے لیے میرا اللہ بطور گواہ کافی ہے۔

آپ کو کس ان کہا کے میں مغرب میں اسلام کی تبلیغ کا حق مانگ رہا ہوں؟ میں تو یہ حق مانگ رہا ہوں کے جس طرح مغربی ممالک نے اپنی مرضی کا نظام نافذ کیا ہوا ہے انھے مسلم ممالک میں مسلمانوں کی مرضی کا نظام نافذ کرنے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہے.

عذرِ گناہ بدتر از گناہ است

چین نے اگر اپنی مرضی کا نظام نافذ کیا ہوا ہے تو آپ کو اس پر آپ کی چیخ و پکار فل آواز میں جاری ہوتی ہے۔ مگر جب بات آتی ہے اپنے ممالک کی تو پھر اپنی مرضی کا "ناانصافانہ" نظام قائم کرنا "حق" بن جاتا ہے۔

ملا جو غلطی کر رہے ہیں اس سوراخ میں انگلی ڈال کر بڑا کرنے کی بجاۓ آپ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے آگے آئیں اور بتائیں اسلام تلوار سے نہیں تبدیلی سے نافذ ہوا تھا. لیکن ایسا نہیں ہو گا کیوں کے آپ کے نزدیک اسلام عدل و انصاف کی ضمانت نہیں دیتا

اسلام تو ضمانت دیتا ہے اور ریاستی معاملات میں معاہدوں کی اجازت دیتا ہے تاکہ چیزوں کو حالات اور وقت کے مدنظر اور مطابق تبدیل کیا جا سکے، مگر یہ ملا حضرات ہیں جو اپنے منافقانہ رویوں کے باعث عدل و انصاف کی ضمانت نہیں دیتے۔

میں میں دیکھتا ہوں مغرب کو اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نئی آتا لیکن مسلمان کی آنکھ کا بال نظر آ جاتا ہے اور اس سے بڑھ کر مسلمانوں میں موجود مغرب کے بہی خواہ کو

پاکستان میں مسلمانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے آپ غیر مسلموں کے حقوق کی بات کر کے زخموں پر چھڑک رہی ہیں. .اسلام نے غیر مسلم کو جو حقوق دئیے ہیں ان سے کوئی ناعلم ہی انکار کر سکتا ہے. ان حقوق کو نا کم کیا جا سکتا ہے اور نا ہی حدود سے تجاوز. پہلے ملک میں شریعت نفاذ کریں پھر گلہ کریں. میں کم از کم پاکستان کی حد تک جانتا ہوں کے غیر مسلم اپنی آبادیاں بھی بنا رہے ہیں اور عبادت گاہیں بھی. لاہور کے نواح میں یوحنا آباد کے نام سے نئی عیسائی آبادی بنی ہے اور اس میں عبادت گاہیں بھی

طالبان نے جو غلطیاں کی اس کا یہ نتیجہ نہیں نکلتا کے بقیہ مسلمان اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں، غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوۓ، ان کے بنائے سوراخوں کو رفو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھی جاۓ گی. آپ سوراخ بڑے کرتی رہیں میں رفو کرتا رہوں گا. اللہ میرے اور آپ کے درمیان فیصلہ فرما دے گا

معاف کیجئیے گا مگر تبلیغ کے موضوع پر قتل کی سزا نافذ کر کے آپ خود ناانصافی کر رہے ہیں اور طالبان بنے ہوئے ہیں۔

میری گذارش فقط آج کے حالات کے مطابق انصاف کرنے کی ہے اور ماضی کے حالات سے چمٹا نہ رہنے کی درخواست ہے۔

Assalamoalikum

Hope u doing Good

Must listen the video link below for ur answer

http://www.4shared.com/video/9BJZKwhK/fr_mpeg4.html

Jazakallah

Wa alaykum as salam..

I am good..and hope you are doing fine as well..

that video is over an hour long...thanks for sharing..i will watch it later..:)

Nope
Its not so long just 45 minute video
By this you will come to know exact situation of Pakistan about Terrorisam

Jazakallah