سب سے پہلی بات ہم آپ کو جواب کیوں دیں؟ کس قانون کے تحت ہم آپ کو جواب دہ ہیں؟ ہمیں بھی پتا چلے۔
دوسری بات آپ کے سوال سارے غلط ہیں جواب کیا دیں ؟ پھر بھی جن کا بن پائے گا آپ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا امید ہے ھر ایسے سطحی احمقانہ سوالات نہیں کریں گے۔
جواب ۱۔ کیا تم اپنی بیوی سے اپنی آمدنی نہیں چھپاتے ؟ اگر تو تم اپنی بیوی سے آمدنی چھپاتے ہو تو نواز شریف کے چھپانے پہ اعتراض کیوں؟ دوہرا معیار تم انساپیوں کی پہچان ہے۔ اگر تم نہیں چھپاتے تو تم سے بڑا۔۔۔۔۔۔۔ کوئی نہیں۔
جواب ۲۔ غلط سوال۔ جب اللہ دینے پر آتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کے دیتا ہے۔ ایماندار لکڑ ہارے کو لوہے کے بدلے سونے کا کلہاڑا مل سکتاہے تو لوہار کو سونے کا ہتھوڑا کیوں نہیں؟
جواب ۳۔ مصلحت کے تحت جھوٹ بولنا جائز ہے۔