بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
میرا تعلق کراچی سے ہے مگر مجھے یہ خبر پڑھ کے بہت خوشی ہوئی اور یہ امید بھی کے اگر ہم اسی طرح بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے تو انشاءللہ پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے ضرور نکلے گا...ہمیں ان تمام جماعتوں، لیڈروں اور افراد کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے جو مہاجر، پنجابی، پٹھان اور سندھی بلوچ وغیرہ کی تفریق کی بنیاد پر لوگوں سے تعلق قائم کرتے ہیں..اچھے برے ہر قوم میں ہوتے ہیں ...زبان کی بنیاد پہ غلط کا ساتھ دینا جاہلیت کے دور کی پکار ہے جس کی مذمت اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم نے کی ہے..کسی عربی کو عجمی پر، گورے کو کالے پر، امیر کو غریب پر، پنجابی کو مہاجر پر اور پٹھان کو سندھی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں
وقت ضرورت سندھ ، مہاجر، پختون کارڈ کھیلنے والوں کی مذمت کریں یہ ملک دشمن ہیں...جب انکا اقتدار اور سیاست خطرے میں ہوگی یہ ملک کو زبان اور نسل کی بنیاد پرتقسیم کرینگے اور جب انکے لئے سب کچھ ٹھیک ہوگا تو یہ اتحاد اور بھائی چارے کی بات کرینگے...ہوشیار