Paranormal Mysteries:

Annie

Moderator
اچھا دوستو کل ملیں گے یہیں پر انشاللہ ابھی ایبی ، باکسر اور مولوی جی نواب جی باتونی اور پینڈو جی کی حاضری نہیں ہوئی دیکھتے ہیں وہ کیا لاتے ہیں
او کے الله حافظ

1jQT3.jpg
 
shayan007

Citizen
There is no such thing as supernatural , As we can experience things in the 3 Dimensions and what ever comes in this 3D frame becomes Natural ...

Well thats my own view.
bhai ye science nae haqiqat ha
and jinaaat ka ziker SURAH-JINN main wazeh ha
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

میرا سچا واقعہ

سپین میں ہم جہاں رہتے ہیں یہاں پاکستانی اور انڈین کی تعداد بہت کم ہے
سپین میں میرا پہلا دن تھا میں باہر پیدل ہی گھومنے کے لیے نکل گیا

دو چار گلیاں پھرنے کے بعد گھر واپسی کا راستہ بھول گیا نہ میرے پاس موبائل اور نہ ہی مجھے سپانش آتی تھی جس محلے میں جانا تھا اس کا نام بھی نہیں آتا تھا

دو گھنٹے ہو گئے مجھے اپنا گھر نہ ملا جس چوک سے گزروں لگے ایسا ہی چوک تھا چل چل کر میری ٹانگیں جواب دے گئی

اچانک میری نظر ایک
سردار پر پڑی جو سایکل پر پیزہ دینے جا رہا تھا
میں نے دوڑ کر اس کو روکا اور بتایا میں
گواچ گیا ہوں

سردار سائیکل اور پیزہ زمین پر رکھ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو رہا تھا اور کہ رہا تھا یار دیکھنے میں تو نوجوان لگتے ہو اور کہتے ہو میں گواچ گیا ہوں ؟
کس کے گھر ٹھہرے ہو ؟

میں نے اپنے بھائی کا نام بتایا تو وہ جانتا تھا پھر مجھے گھر چھوڑ کر آیا
 
تھینکس برسا ، کیا سپین میں سب روڈ ایک ہی ڈیزائن کی بلڈنگ کے ہیں جو آپکو لگا کے ایک ہی جگہ پر گھوم رہے ہیں یا آپ سچ مچ ہی ایک جگہ پر چکر لگا رہے تھے
کیا آپکا بھائی مشھور بندا ہے جو پیزا والا جانتا تھا ؟ ویسے یورپ میں لوگ ناموں سے کم ہی واقف ہوتے ہیں
آپ کے گاؤں کا کوئی اور مسٹری واقعہ ہے جو آپ شیر کرنا چاہیں
 
handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)

ہم اور چچا ایک ہی گھر میں رہتے تھے پاکستان میں ہمارا گھر پہلی منزل میں تھا ور چچا کا دوسری - چچا کی شادی کو پندرہ سال ہو گئے ہیں - چچا جس کمرے میں سوتے تھے وہاں کے بارے میں عجیب غریب واقعات مشہور تھے - جب چچا کی نئی نئی شادی ہوئی تو اس کے کچھ دنوں بعد ایک رات چچی روتے ہوے نیچے آ گئیں میری امی نے پوچھا کیا بات ہے تو انہوں نے بتایا کے انہوں نے ایک جن کے بچے کو دیکھا ہے کہنے لگیں کے ایک جن کا بچا پہلے ان کے بیڈ پر آیا اور پھر جس تکیے پر ان کا سر تھا اس پر سے ان کو پیچھے کیا اور وہاں لیٹ گیا اور جب اس نے سانس لی تو اس کی آواز اتنی عجیب تھی کے چچی کی آنکھ کھل گئی اور پھر جب انہوں نے اسے دیکھا تو ڈر کے مارے روتے ہوے نیچے آ گئیں - ہمارے چچا جی مزے سے خرگوش کی نیند سوتے رہے
اور اس کے علاوہ بھی ایک واقعہ ہے - ہمارے دادا ابو ہمارے ساتھ رہتے تھے - وہ بہت عبادت گزار تھے رات کو اٹھ کر عبادت کرتے تھے وہ کہتے ہیں ایک دن وہ تہجد کے لئے وضو کر کے باتھ روم سے نکلے تو دیکھتے ہیں کے اوپر جہاں چچا رہتے ہیں وہاں سے کوئی چھوٹا بچا کچھ گاتا ہوا نیچے آ رہا ہے اور پھر بند دروازے سے ہی نکل کر باہر چلا جاتا ہے- صبح انہوں نے چچی سے پوچھا کے کیا تمہارے گھر کوئی مہمان آئے ہیں تو چچی نے کہا کے نہی تو انہوں نے کہا کے مینے رات کو ایک بچے کو اوپر سے باہر جاتے دیکھا ہے - پھر کیا سب بہت ڈر گئے - ویسے کبھی کسی کو کوئی نقصان نہی پوھنچایا گیا - میری چچی کہتی ہیں کے جب وہ نماز پڑھ رہی ہوتیں تو کوئی میری امی کی آواز میں انھے بلاتا اور جب وہ نیچے آتی تو پتا چلتا کے امی نے تو بلایا ہی نہی - خیر اس طرح کے دیگر کچھ واقعات بھی ہیں - پھر کسی نے ایک مولوی صاحب کا بتایا تو پھر وہاں سے چچا نے تعویذ بنوایا اور اسے کمرے میں لٹکا دیا وہ دن اور آج کا دن کوئی بھی واقعہ پیش نہی آیا
یہ سب باتیں کوئی بارہ تیرہ سال پرانی ہیں اور حقیقت پر مبنی ہیں
 
handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
-- ایبی پکی بات ہے کے وہ کوئی پراسرار جن کا بچہ تھا یا کہیں وہ بچہ آپ تو نہیں تھے جو چاچی :Pکو ڈرا رہا تھا

:p
:p

وہ کیا دن تھے جب ہم جن تھے
اب ہم دیو ہیں جنوں کے بھی پیو ہیں

(bigsmile)
 
Annie

Moderator

وہ کیا دن تھے جب ہم جن تھے
اب ہم دیو ہیں جنوں کے بھی پیو ہیں

(bigsmile)
:lol::lol::lol: میں نہیں مانتی جن تو بیشک ہو لیکن گلابو سے ڈرنے والا جن- کہیں گلابو طوطے کی جگہ مرغا نہ بنا دے

(just joking ghusa na ker jana )
 
handsome.ebi

Chief Minister (5k+ posts)
:lol::lol::lol: میں نہیں مانتی جن تو بیشک ہو لیکن گلابو سے ڈرنے والا جن- کہیں گلابو طوطے کی جگہ مرغا نہ بنا دے

(just joking ghusa na ker jana )

کڑی گلابو - میں آیا تھا یہاں کے کوئی گلابو پٹآؤنگا پر سانو تے کوئی کالی منہ نہی لاندی گلابو تے دور دی گل
:(

:lol:
 
Annie

Moderator

کڑی گلابو - میں آیا تھا یہاں کے کوئی گلابو پٹآؤنگا پر سانو تے کوئی کالی منہ نہی لاندی گلابو تے دور دی گل
:(

:lol:

:lol: گلابو دا کی قصور، ایبی مجبور، بڑا ہی مصروف

C9peo34.jpg
 
mubashirrao

MPA (400+ posts)
آپکا فیورٹ ٹاپک ہے تو کوئی سچا قصہ لایں نا - یہ تو کسی عامل کی پروپیگنڈا خبر لگتی ہے میں تو نا مانوں

1jQT3.jpg
آپکے تھریڈ میں ابھی تک کسی نے کچھ خاص نہیں بتایا لیکن چلیں میں کوشش کرتا ہوں
یہ سب کچھ جو میں لکھ رہا ہوں حقیقت ہے
لاہور میں تعلیم کے لئے میں آیا تھا تو دوستوں کے ساتھ میں نے لاہور میں جوہر ٹاؤن میں رہنے کے لئے ایک گھر کرائے پر لیا تھا جب ہم نے گھر لیا تو پہلی بار جب آئے تو گھر بہت بری حالت میں تھا اوپر والا پورشن خاص طور پر ایسے لگتا تھا جسے کوئی بھوت بنگلہ ہو ، دیواریں سیاہ اور جالے لگے ہوے ، ہم نے مالک مکان کو کہ کر گھر کا سارا کام کروایا اسے دوبارہ رینوویٹ کروایا پھر وہ رہنے کے قابل ہوا ، اس گھر کا اوپر والا پورشن دیکھ کر لگتا تھا کہ کوئی بہت جلد بازی میں چھوڑ کر گیا ہے ، تھا بھی ایسا ہی کیونکہ مالک مکان خود جھنگ کا رہنے والا تھا اور اسکی بیوی کی یہاں موت ہوئی تھی وہ اپنے بچوں کے ساتھ یہ گھر چھوڑ کر واپس جھنگ شفٹ ہوگیا تھا اور یہاں ہم نے ایک پراپرٹی ڈیلر کے ذریے یہ گھر کراے پر لیا تھا ہمیں آج تک اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ مالک مکان اپنا کچھ سامان تک کیوں چھوڑ کر چلا گیا تھا ، اوپر پورشن پر اسکا کافی سامان موجود تھا جو کہ ہم نے سٹور روم میں ڈال کر بس ایک جگہ بند کر کے رکھ دیا تھا آخری دن تک وہ نہ کبھی آیا نہ کبھی اسنے سامان کا پوچھا اسکا رینٹ بھی ہم اسکے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا کرتے تھے

میرا گھر ڈبل سٹوری تھا میں اوپر فلور پر رہتا تھا اور دوست اپنی وائف کے ساتھ نیچے والے فلور پر
وہاں شروع میں تو کبھی کچھ نہیں ہوا لیکن اکثر اوقات پھر آہستہ آہستہ واقعات ہونے شروع ہوگئے

سب سے پہلے جو میرے ساتھ ہوا وہ یہ تھا کہ میں ایک رات تین بجے یہی نیٹ سرفنگ کر رہا تھا کہ میرے کمرے کا دروازہ لاونج میں کھلتا تھا اور کھلا ہوا تھا وہاں سامنے چھت پر جانے کے لئے سیڑھیاں نظر آتی تھیں مجھے اچانک لگا کہ کوئی سیڑیھوں کی طرف سیاہ کپڑا اڑ کر گیا ہے
میں نے سوچا پتا نہیں میرا وہم ہوگا

پھر میں نے دوبارہ مصروف ہوگیا تو مجھے لگا کوئی دروازے میں سائیڈ پر کھڑا مجھے دیکھ رہا ہے
میں نے جسے ہی اسکی طرف دیکھا وہ دروازے کے پیچھے ہٹ گیا مجھے جھٹکا لگا کہ یہ کیا چیز تھی
اسکا کالے رنگ کا مکمل لباس تھا اور اسکا منہ وغیرہ کچھ نہیں نظر آ رہا تھا سب کچھ سیاہ تھا گھونگٹ کی طرح کالے رنگ کا منہ سا تھا
میں نے اپنے ساتھ والے بیڈ پر سوئے ہوۓ دوست کو اٹھایا کہ اٹھو ذرا باہر دیکھیں ..
وہ میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی خوفزدہ ہوگیا تھا کافی منایا تو پھر ہمت کر کہ ہم دیکھ کر بھی آئے باہر جا کر لیکن کچھ بھی نہیں تھا

بلکل ایسے ہی میرے کزن کے ساتھ ہوا وہ نیچے کچن میں ایک دن اکیلا چائے بنا رہا تھا اسکو بھی بلکل ویسے ہی کوئی دروازے کے سائیڈ پر نظر آیا جیسا مجھے نظر آیا تھا اور ویسے ہی اسکے دیکھتے ہی پیچھے ہٹ گیا
وہ مجھے بتانے اوپر آیا اور چائے کی پتیلی چھوڑ کر ایسے ہی آ گیا جب ہم دونوں نیچے دیکھنے گئے تو چائے کی پتیلی چولہے پر اٹلی پڑی ہے اور ساری چائے کی پتی کچن کے درمیان میں پڑی تھی

مرے کمرے کی ونڈو سے ساتھ والا پلاٹ جو کہ خالی تھا وہ نظر آتا تھا اور پھر ایک مین روڈ تھی آگے اور کافی سارے درخت روڈ کے ارد گرد
ایک بار کوئی گھر پر نہیں تھا میں اور میرا دوست تھا کوئی بارہ بجے کہ قریب دوست سویا ہوا تھا میں آرام سے لیٹا لیپ ٹاپ پر مووی دیکھ رہا تھا اچانک تیز آندھی آ گی ونڈو وغیرہ ہلنے لگی میں تین چار منٹ بیٹھا رہا کہ آج لگتا ہے اندھی آ رہی ہے موسم اچھا ہو جائیگا گرمیوں کہ دن تھے تو میں سمجھا چلو اچھا ہے اب موسم تو ٹھیک ہو جائیگا آندھی چلتی رہی شیشے والی بند ونڈو ہلتی رہیں
میں کچھ منٹ بعد واشروم جانے کے لئے اٹھا اندر جانے ہی لگا تھا سوچا کہ ونڈو کھول کے دیکھوں کیا حالات ہیں باہر کہ جیسے ہی میں نے پردہ اٹھایا تو میں دنگ رہ گیا کہ باہر نہ کوئی درخت ہل رہا نہ کوئی پتہ نہ کوئی آندھی آ رہی اور اب ونڈو بھی بلکل نہیں ہل رہی تھی میں نے اس چیز کا ذکر کسی سے نہیں کیا سوچا کے میرا وہم ہوگا لیکن میں غلط تھا

اسی طرح ایک بار کمرے میں بیٹھا تھا میں تو اچانک دوسرے کمرے میں سے بہت زور دار شیشہ ٹوٹنے کی آواز آئی میں سمجھا ہوا سے یا پتا نہیں کیسے لگتا ہے دوسرے واش روم کا شیشہ گر کہ ٹوٹ گیا ہے سب دوستوں نے وہ آواز سنی تھی
میں اٹھ کر دوسرے کمرے میں دیکھنے کے لئے گیا تو جناب شیشہ تو کیا کچھ بھی نہیں ٹوٹا تھا بلکل صاف ساتھر واشروم اور بلکل خاموشی کچھ بھی نہیں ہوا تھا

پھر ایک بار رات کے دو بجنے میں چند منٹ باقی تھے مجھے بھوک لگی تو میں نے نوکر کو بھیجا کہ یار جاؤ نیچے کچن میں نوڈلز بنا لاؤ وہ بجلی جانے سے ٹھیک ایک منٹ پہلے بنا لایا دو بجے بجلی جاتی تھی گھنٹے کے لئے وہ نوڈلز بنا کر لے تو آیا لیکن ساتھ چمچ کانٹا لانا بھول گیا میں نے اسے لانے کے لئے نیچے بیجھا تو وہ اتنے میں بجلی چلی گئی ساتھ ہی میں نوکر چیخیں مارتا ہوا اوپر آیا کے بھائی بھائی وہاں کچن میں کوئی لمبے بالوں کے ساتھ چھت جتنی لمبی کوئی چیز کھڑی ہے
بس پھر میرے نوڈلز دھرے کے دھرے رہ گئے ، ہم میں سے کسی بھی دوست میں ہمت نہیں ہوئی کے ہم جا کر دیکھ لیں نیچے بجلی آئی تو گئے لیکن کچھ بھی نہیں

ایک رات ہم سب دوست پروگرام بنا کر بحریہ ٹاؤن سینما میں فلم دیکھنے چلے گئے نوکر کو پیچھے اکیلا چھوڑ گئے
صبح فجر سے پہلے آئے تو نوکر اوپر ہمارے کمرے میں اندر سے لاک کر کے سہما ہوا بیٹھا تھا اس سے پوچھا کیا ہوا تو کہتا کہ بجلی چلی گئی تھی اور نیچے کچن میں کوئی پلیٹیں توڑ رہا تھا
یہ سن کر دوست کی بیوی ناراض ہوگئی کہ اسنے خود کوئی برتن توڑ دئے ہونگے لیکن حیران کن طور پر کچن میں جا کر دیکھا تو کچھ بھی نہیں ٹوٹا ہوا تھا

چند دن بعد وہ نوکر چھوڑ کر واپس گاؤں چلا گیا ہم نے اسکی جگہ نیا رکھ لیا اسی طرح رات کو میں نے ایک بار نوکر کو نیچے فرج میں سے ٹھنڈے آم لانے کو کہا
وہ لینے گیا تو سڑھیوں پر تھوڑی دیر کھڑا رہا اور واپس آ گیا میں نے پوچھا بھئی کیا بات ہے تو کہتا بھائی جان وہاں ایک چھوٹا بچا اور ایک بچی کھڑے ہیں اور بہت پیارے ہیں وہ بچا فرج سے آم نکال کر ٹوکری میں ڈال رہا ہے اور وہ بچی اسے منع کر رہی ہے
بس پھر آم بھی ہم لوگوں نے ایسے ہی کھائے جسے نوڈلز کھائی تھی .

ایک دفعہ دوست جو اپنی بیوی کے ساتھ نیچے رہتا تھا وہ دونوں میاں بیوی ویک اینڈ پر اپنے شہر اپنے گھر گئے ہوے تھے تو پیچھے میں نے اور میرے دوست نے جو کہ میرے ساتھ اوپر رہتا تھا ہم نے مل کر سنڈے والے دن کافی زیادہ کھیر بنائی اس میں سے تھوڑی ہم نے کھا لی اور باقی فرج میں رکھ دی کہ دوست واپس آئنگے تو وہ بھی کھا لینگے پورا پتیلہ بھر کر باقی کھیر کا فرج میں رکھ دیا
صبح اٹھے اگلے دن تو دیکھا پورا پتیلا صفا چٹ ہے کچھ بھی نہیں بچا ہوا تھا ، نوکر کو بلایا اور پوچھا کہ تم نے کھائی ہے اسنے صاف انکار کر دیا کہ سر جو کل کھائی تھی وہی کھائی تھی
حقیقت میں وہ اتنی ساری ایک دن میں اکیلا کھا بھی نہیں سکتا تھا
یہ کھیر والے واقعے کی کنفرمیشن ہمیں وہ آم والے واقعے سے ہوئی کہ فرج میں بھی یہ مخلوق گھس جاتی ہے

جب یہ بات ہم نے دوست کو بتائی تو انہوں نے بتایا کہ ایک رات وہ دونوں میاں بیوی سوۓ ہوے تھے کہ اچانک انکے کمرے دروازے پر دستک ہوئی تو دوست کی بیوی کی آنکھ کھل گئی انہوں نے سمجھا کے شاید ہم لوگوں میں سے کوئی ہوگا اوپر سے آیا ہوگا کوئی کام ہوگا تو انہوں نے پوچھا کون؟ تو آگے سے کوئی جواب نہ آیا
انہوں نے دروازہ کھولا تو دیکھا کوئی بھی نہیں ہے پھر اتنے میں نیچے گھر کے لاؤنج کے میں دروازے پر دستک شروع ہوگئی انہوں نے ادھر جا کر پوچھا کون تو کوئی جواب نہ آیا انہوں نے اسی اس میں کہ شاید ہم لوگوں میں سے کوئی باہر سے آیا ہوگا اس پہر تو دروازہ کھول دیا لیکن وہاں بھی کوئی موجود نہ تھا
اب اس بار گھر کے مین لوہے کے گیٹ پر گلی میں دستک شروع ہوگئی لیکن اس بار انہوں نے نہ پوچھا نہ دروازہ کھولا واپس آ گئیں

ایسے واقعات کا جب انہوں نے بلکل سامنے ہمسایوں سے کیا تو انہوں نے ایک اور عجیب و غریب بات بتا دی کے آپ کے گھر میں تو صرف یہ ہوتا ہی ہے ہمیں تو ہمارے گھر میں بچے بھاگتے ہوے کھیلتے ہوے نظر آتے ہیں وہ بھی سکھوں کے بچے .

بس ہم لوگوں پھر تھوڑا عرصہ اس گھر میں اور رہے اور پھر چھوڑ دیا
آج بھی میں اسی ایریا میں رہتا ہوں اور کبھی کبھار اس گھر کے آگے سے گزرتا ہوں تو واقعی خوف محسوس ہوتا ہے کیوں کہ اسکی حالت اب پہلے سے بھی بدتر ہے اور پتا نہیں اب کون رہتا ہے وہاں.

ان چیزوں کے بارے میں میری تھوڑی بہت ریسرچ ہے آپ کو انٹرسٹ ہے اسلئے کچھ شیئر کرتا ہوں آپ یقین کر لیں کہ صرف دو طرح کی مخلوق ہیں انسان اور جن اسکے علاوہ کوئی بھوت پریت یا روح بدروح وغیرہ نہیں ہوتی بلکہ وہ سب یہی جن ہی ہوتے ہیں
جس طرح آدم سے انسان تھا اسی طرح جن بھی ایک باپ کی نسل ہیں آگے مختلف قسم ہیں
چڑیل جنوں کی قسم ہے اسی طرح شیطان جو ہیں وہ بھی جنوں کی ایک قسم ہے
الله نے ہر انسان کے ساتھ بھی ایک جن پیدا کیا ہے اسکا نام ہے ہمزاد وہ آپ نیک عمل کرتے ہیں تو وہ نیک بن جانتا ہے اور آپ بدکار ہیں تو وہ شیطان بن جاتا ہے اور وہی شیطان اکثر لوگوں کے مرنے کے بعد ادھر ادھر پھرتا نظر آتا جسے لوگ چھلاوا بھی کہتے ہیں اور کئی بدروح کہ دیتے ہیں

ہمارے چار رخ ہیں انکے پانچ ہیں ، انکی پوری کی پوری سلطنت ہیں اور شیطان کا تخت بھی سمندر میں ہے ، یہ سمندر کی گہرائی تک میں بھی بستے ہیں اور صحراؤں میں بھی

اب آخر میں کچھ میں اہم بات یہ ہے کہ الله نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ڈرتے ہم جنگلی جانوروں سے بھی ہیں لیکن عقل استمعال کرکے ہم انکو قابو بھی کر سکتے ہیں
بلکل اسی طرح اس مخلوق کے خلاف ہتھیار الله نے اپنا کلام دیا ہے اگر ہم الله کو یاد کریں اور الله کے ساتھ تعلق بنا لیں تو اسکی بدولت جو نور آپ میں سے نکلتا ہے اسکے خوف سے یہ چیزیں آپکے نزدیک بھی نہیں پھٹک سکتیں آپ کا خوف دور ہو جاتا ہے
ہم انسان پیرا نورمل دیکھنے کی صلاحیت نہیں ہےجبکے یہ جن اور فرشتے وہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں جو ہم نہیں جب آپ نماز پڑھتے ہیں تو جو رحمت اور نور الله آپکو عطا کرتا ہے یہ شیطان اسکو برداشت نہیں کر سکتے

یہ چیزیں ان لوگوں کو زیادہ تنگ کرتی ہیں جو نماز نہیں پڑھتے الله کو یاد نہیں کرتے اور الله سے بہت دور ہیں

آپ ان کے بارے میں جانیں ضرور شوق رکھیں لیکن یہ بات یاد رکھیں الله کو بھی ضرور یاد رکھیں کیوں کہ اسکے بغیر آپ انسے اپنی حفاظت نہیں کر سکتے

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
Everything is happening in my room ;)