معطل فوڈ کنٹرولر کی وزیر خوراک خیبر پختونخوا کو دھمکیاں

15zahirshahsjsjd.png

بے ضابطگیوں اور بدانتظامی پر معطل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) کی جانب سے وزیر خوراک خیبر پختونخوا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر وزیر خوراک نے سی سی پی او پشاور کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے سی سی پی او پشاور کو ایک خط لکھ کر بے ضابطگیوں اور بدانتظامی پر معطل فوڈ کنٹرولر نور حیات کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1796804838891663806
ظاہر شاہ طورو نےخط میں لکھا ہے کہ نور حیات مجھے موبائل فون پر دھمکی آمیز کالز کررہا ہے، ڈی ایف سی کیجانب سے بار بار مجھے ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، دھمکیوں میں میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کا پیغام دیا جارہا ہے، یہ دھمکیاں مجھ سمیت میرے پورے خاندان کیلئے باعث پریشانی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1796981542046015618
صوبائی وزیر خوراک نے خط میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف پولیس ایکشن اور معاملے کی انکوائری کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معطل ڈی ایف سی مجھے بطور وزیر اپنے فرائض کی انجام دہی سے روک رہے ہیں۔
 

Back
Top