پی ٹی وی سپورٹس جوائن کرنے پر شعیب اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

social1m11h1i.jpg

شعیب اختر نے پی ٹی آئی سپورٹس جوائن کرلیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی درخواست پر قومی ہیرو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کو واپس جوائن کر لیا۔شعیب اختر اس موقع پر عطاء تارڑ کیساتھ محوگفتگو نظر آئے اور نہ صرف عطاء تارڑ کی شخصیت کی تعریف کرتے رہے بلکہ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی تعریفیں کرتے رہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا مجھے موجودہ حکومت سے بڑی امید ہے۔ شعیب اختر نے عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم شہباز شریف صاحب کا شکریہ ادا کیا

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جو لوگ پی ٹی وی سپورٹس کو دیکھنا چھوڑ گئے اب وہ سب واپس آئیں گے کیونکہ میں واپس آ رہا ہوں پہلے سے زیادہ بہتر کنٹینٹس کیساتھ۔
https://twitter.com/x/status/1796584191938994578
سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کے اس اقدام پر سخت ردعمل دیا اور شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے رہے۔

ارسلان بلوچ نے ردعمل دیا کہ صرف ایک منٹ میں مدتوں سے بنی شہرت،عزت کو اگر گنوانا ہے تو اس شعیب اختر کی مثال آپ سب کے سامنے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1796923776384282920
فیاض شاہ نے سوال کیا کہ آخر ایسی کون سی مجبوری تھی شعیب اختر کی جس کے لیے اُسے اِس حد تک گِرنا پڑا؟؟
https://twitter.com/x/status/1796965755243868211
راجہ ثاقب نے کہا کہ شعیب اختر کچھ تو خیال کر لیتے بڑے افسوس ہے چوروں کے ساتھ بیٹھ کر چوروں کے گیت گا رہے ہو سب پیسے کے پُجاری ہیں ۔۔۔ ایک منٹ نہیں لگتا کسی کو اپنا ایمان بیچتے ہوئے
https://twitter.com/x/status/1796889498002890842
ابوذرفرقان نے کہا کہ شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی والا راستہ چُن لیا؟؟
https://twitter.com/x/status/1796859557249237169
انورلودھی نے طنز کیا کہ شعیب اختر آلو کی طرح ہر سبزی کے ساتھ فٹ ہو جاتے ہے.. کبھی عمران خان انکے ہیرو اور کبھی عطا تارڑ انہیں پسند ہیں
https://twitter.com/x/status/1796963431720821026
خالد حسین تاج نے شعیب اختر کا دفاع کرتے ہوئےکہا کہ شعیب اختر پاکستان کی شان ہے پاکستان کی پہچان ہے آج یوتھیوں کی جانب سے قوم کے اس عظیم ہیرو پر بےجا تنقید سمجھ سے باہر ہےقوم کے اس عظیم ہیرو کے لیے ایک جملہ
https://twitter.com/x/status/1796925336128553384
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
شعیب اختر کا ہیرو باندر عطا تارڑ اور لیڈر گٹھا حرامی منی لانڈر چور فراڈیا شہباز شریف
A man is known
by the company he keeps
 

Back
Top