Meanwhile in Karachi

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی: تحریک انصاف کی توجہ کا مرکز
http://dw.de/p/1D3B3
اسلام آباد میں دھرنا دیے ہوئے تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے استعفٰی کا مطالبہ پورا ہونے سے قبل ہی کراچی کا مورچہ سنبھالنے کی تیاری کرلی ہے۔


عمران خان نے نواز شریف کے استعفوں کے بعد کراچی کا رخ کرنے کا اعلان کیا ہے

پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی آج کراچی پہنچ رہے ہیں تاکہ ملک کے اقتصادی حب میں جاری احتجاجی سرگرمیوں کو وسیع کیا جائے۔
تحریک انصاف کی قیادت نے اپنی تقاریر میں کراچی کو اہمیت دینی شروع کردی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کے استعفوں کے بعد کراچی کا رخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاقی حکومت اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ایک اہم مذاکرات کار کا کردار ادا کیا۔ تاہم جمہوریت کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ایم کیو ایم کی پالیسی میں اب تبدیلی کا امکان بھی پیدا ہورہا ہے۔



جمہوریت کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑی ایم کیو ایم کی پالیسی میں اب تبدیلی کا امکان بھی پیدا ہورہا ہے

گزشتہ روز گورنر سندھ عشرت العباد یہاں تک کہہ گئے کہ اب شاید الطاف حسین بھی دھرنے میں شامل ہوجائیں۔ اس بیان کو تجزیہ کار ایم کیو ایم کی پالیسی میں ممکنہ تبدیل قرار دے رہے ہیں۔ اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طاہر القادری کی حمایت کا مقصد دراصل تحریک انصاف کی کراچی میں بڑھتی مقبولیت کو روکنا ہے کیونکہ ایم کیو ایم کسی ایسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتی جو اسکے ووٹ بینک کو نقصان پہنچا سکتی ہو۔

جامع اردو میں شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ اور سیاسی تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد کہتے ہیں کہ اگر اسلام آباد میں دھرنوں کا اختتام پُرتشدد انداز میں ہوا تو اس بات کا قوی امکان کہ ایم کیو ایم بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف ایم کیو ایم نے کراچی میں ہڑتال کی کال بھی دی تھی۔

ایم کیوایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کا بھی کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ایم کیوایم تمام فریقوں سے تحمل کی اپیل کرتی ہے۔ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ خون خرابہ نہ ہو اگر ہوا تو پھر ایم کیوایم بھی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔
سیاسی تجزیہ کار اور اقتصادی ماہرین کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے دھرنوں سے ملکی معیشت پر منفی اثرات اپنی جگہ لیکن کراچی ایک دن بند ہو تو تباہ کن نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت کراچی کے بند ہونے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

پی ٹی آئی کے کراچی پہنچنے والے ایک اور رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی کراچی آمد کا مقصد احتجاج کا دائر وسیع کرنا ہے تاکہ حکومت پر مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
تحریک انصاف نے کراچی میں مستقل دھرنے کے لیے مزار قائد کا انتخاب کیا تھا۔ لیکن اعلان سے قبل ہی انتظامیہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مزار قائد کو عام شہریوں کے لیے بند کر دیا۔ اطراف کی سڑکوں پر بھی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔
معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہے۔ وہ ضرور یہ اندازہ لگا رہے ہوں گے کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کا عملی طور پر ساتھ دیا جائے تو پھر نواز شریف کا ردعمل بھی سامنے آسکتا ہے اور گورنر سندھ کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔اس وقت کراچی میں جو دھرنے ہورہے ہیں ان میں شرکاء کی تعداد اسلام آباد کے دھرنوں سے زیادہ ہے۔ لہذا تحریک انصاف کو شاید یہ لگ رہا ہے کہ اگر بڑے شہروں کو جام کردیا جائے تو تحریک میں جان پڑ سکتی ہے۔
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
Who says that the participants are any where close to the numbers turning up in Islamabad ???
I know someone who went one of the venues at SeaView Karachi and estimated a gathering of under a thousand !!!
 

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
The Gov is in no mood to resolve this issue ...............
Most probably they are busy authenticating their mandate in the basement of COMATS building and once it is all ready they will be in a much better position to handle the situation right now they want time to make all ballots all nice and ready with finger prints and all!!!!!!!

Then they will say look Imran Khan was crying over nothing!
And will be asked to apologize to nation for holding the system hostage!!
That will be the end of Imran Khan's politics....

my message do not take the Status Quo Lightly!!! It will strike you where you least expect it...

Do not take it for granted that after 1.5 years they have not covered up their crime, NADRA CHIRMAN'S departure was just the beginning ...no one knows for sure how much of the votes they have authenticated by forgery by now...
Even if Imran Khan carry's out the investigation himself he will not be able to substantiate his claims.....
 
Last edited: