Fawad Digital Outreach Team US State Department
حزب التحریر کے حوالے سے جاری بحث کے ضمن میں کچھ تجزيہ نگاروں کی جانب سے لگايا جانا والا يہ الزام کہ سابق صدر مشرف نے امريکہ کے کہنے پر اس مذہبی تنظيم پر پاکستان ميں پابندی عائد کی تھی تا کہ پاکستان ميں مذہبی عناصر کی بيخ کنی کی جا سکے، بالکل بےبنياد اور منطق سے عاری ہے۔ اس کی وجہ يہ ہے کہ اس تنظيم پر تو امريکہ کے اندر بھی پابندی نہيں ہے۔ يہی نہيں بلکہ اس تنظيم کی امريکہ ميں فعال ويب سائٹ بھی موجود ہے اور وہ باقاعدگی کے ساتھ پورے ملک ميں اجلاس منعقد کرتے ہيں جن ميں وہ بغیر کسی حکومتی روک ٹوک کے اپنے مذہبی اور سياسی خيالات کا پرچار کرتے رہتے ہيں۔
اس میں کوئ شک نہیں ہے کہ بہت سے امريکی شہری اس تنطیم کے خيالات سے نہ صرف يہ کہ اختلاف کریں گے بلکہ ان کے تشہیری مواد سے ان کے جذبات کو ٹھيس بھی پہنچے گی۔ اسی طرح امريکی حکومت کے ليے يہ ضروری نہيں ہے کہ وہ کسی بھی ايشو کے حوالے سے کسی بھی سياسی يا مذہبی گروہ کی محضوص سوچ کی کھلم کھلا تشہير کے ضمن ميں ان خيالات کی تائيد کرے يا ان کی منظوری دے۔ يہ ہمارے آئين کے عين مطابق ہے۔
اگر امريکی حکومت نے مذکورہ تنظيم پر اپنے مذہبی افکار کے پرچار اور اپنے نظريات کی آزادانہ تشہير پر اپنے ملک کی حدود کے اندر کسی قسم کی پابندی عائد نہيں کی تو پھر اس بات کی کيا منطق ہے کہ اسی تنظيم کے خيالات اور سرگرميوں پر ايک ہزاروں ميل دور ملک ميں پابندی کے ليے ہم کوششيں کريں؟
يہ راۓ اس غلط سوچ اور تاثر کی آئينہ دار ہے جس کے مطابق امريکہ اسلامی تشخص پر حملے کا خواہش مند اور مسلم معاشروں کو زبردستی سيکولر بنانے کا متمنی ہے۔ کچھ تنگ نظر تبصرہ نگاروں کی جانب سے اخباری کالمز، فورمز پر گفتگو اور ٹی وی ٹاک شوز پر بحث و مباحثے کے دوران يہ نظريات صرف اس ايک نقطے کو بنياد بنا کر پيش کيے جاتے ہيں کہ امريکہ مسلم امہ کے خلاف بدی کی کوئ بہت بڑی قوت ہے۔
امريکہ نہ ہی اپنی جغرافيائ حدود ميں اضافے کا خواہ ہے اور نہ ہی کسی قوم، مذہب يا گروہ کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے امريکی آئين کے مطابق امريکی شہريوں کو بغير کسی تفريق کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ دنيا ميں کتنے ممالک ايسے ہيں جو يہ دعوی کر سکتے ہيں کہ وہاں پر ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ