ضرور کرنی چاہیں۔
پر اگر کوئی عام آدمی کرے تو۔
لیڈر کے پاس گنجائش نہیں ہوتی غلطیوں کی۔ اس لئے کہ اس نے سب کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔
اور عمران خان کی غلطیوں پر ایک نظر تو ڈالیں کبھی۔
مشرف کو ووٹ کیا پھر کہا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
افتخار چوہدری کے بارے میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سےایماندر چیف جسٹس ہے پھر کہا نہیں سب سے بے ایمان ہے۔
فخرو بھائی کے بارے میں کہا بہت ایماندار چیف الیکشن کمیشن ہے پھر کہا نہیں دھاندلی ساری اسی نے کروائی تھا ہی نا اہل۔
خود کہا کہ آر اوز الیکشن کنڈکٹ کریں ہمیں کسی اور پر اعتبار نہیں پھر کہا آر اوز کا کردار شرمناک ہے۔
شیچ رشید کبھی شیدا ٹلی اور کبھی آزادی کا روحِ رواں۔
کبھی کہا کہ خدا مجھے کبھی شیخ رشید جیسا سیاستدان نہ بنائے پھر اس پر ایسا فریفتہ کہ خدا کی پناہ۔
خود کہا کہ الطاف نے دو سو چونتیس قتل کئے ہیں پھر کہا ہمارا اور ایم کیو ایم مزاج ایک ہے۔
پہلے کہا کہ اسملیاں توڑو اور پھر کہا کہ ن کی حکومت بے شک رہے بس نواز آوٹ ہو۔
کہا کہ ساری اسمبلیاں جعلی ہیں اور سال بھر ممبر قومی اسمبلی کی حثیت سے تنخواہ بھی لی۔
اسمبلیاں جعلی تنخواہ اصلی۔
عجب بات ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہے سوائے ان سیٹس کے جن پر تحریک انصاف جیتی ہے۔
تینوں صوبوں کی حکومتیں جعلی پر کے پی کے کی اصلی۔
جو خواب دیکھائے تھے وہ کیا ہوئے۔ لوگ باہر کے ملکوں سے کے پی کے میں نوکریاں کرنے آ گئے؟
پرفارمنس صفر اور شور بے حساب۔
اتنے نا اہل تھے کہ اسمبلی میں بیٹھ کر حکومت کو صحیح راہ پر رہنے پر مجبور نہیں کر سکتے تھے جیسا کہ ساری دنیا میں اپوزیشن کی جماعتیں
کرتی ہے۔
اپوزیشن میں پانچ دس سیٹس والی جماعتیں بھی اہل ہوں تو مجال ہے کہ حکومت کوئی کرپشن کر سکے۔
شیخ رشید نے ووٹ ہی اسی نعرے پر لئے کہ میرے اکیلے کے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے حکومت کی مجال نہیں کہ عوام پر ظلم کر سکے۔
یہ تو دوسری بڑی جماعت۔ ۳ ۳ کے قریب قومی اسمبلی کی سیٹس اور پرفارمنس؟
کتنے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عزت ماب عمران خان تشریف لے کر گئے؟ مفت کی تنخواہ اڑاتے رہے قوم کے ٹیکس کے پیسے سے؟
اور کیسے سڑک چھاپ لیڈر ہیں کہ لوگوں نے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا کہ وہاں شور کرو جا کر پر یہ ہیں کے پھر سڑکوں پر۔
اگر سڑکوں پر یہ آنا تھا توالیکشن کیوں لڑا۔
قادری کی طرح بائیکاٹ کرتے اور دھرنا دھرنا کھیلتے۔
عمران خان تم پر بہت اعتبار تھا پر تم اس قابل ہی نہیں ہو۔
تم بھی نواز شریف ہو۔ تم بھی زرداری ہو۔ تم بھی قادری ہو۔
عمران خان تم بھی نورے ہو۔