اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان میچ ہار چکے ہیں جس کے بعد وہ امپائر پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ عمران خان میچ ہارنے کے بعد امپائر پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں تاہم انہیں فیس سیونگ کی بجائے اپنے رویئے میں تبدیلی لانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں وزیر اعظم نواز شریف کیوں اورکس لیےمعافی مانگیں، کمیشن کی رپورٹ کےبعد الزامات دہرانا مایوس کن اورقابل مذمت ہے۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اورپی ٹی آئی کےدرمیان تفصیلی معاہدہ تحریری شکل میں موجود ہے جب کہ معاہدے پرشاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کےدستخط بھی موجود ہیں، جوڈیشل کمیشن کاقیام تفصیلی مذاکرات اورمعاہدےکےبعدعمل میں لایاگیاتھا تو اب تحریک انصاف کا تحریری معاہدے سےانحراف کس طرح ممکن ہے۔
Story-Source- Express News