How Maryam Nawaz And Nawaz Sharif Spent Their Time In Jail Uptil Now - Details

FAIZ-Q

Banned

: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں عام قیدیوں کی نسبت دوپہر کے کھانے میں پھل اور اسنیکس کھائےاور جوس پیا۔

Arrested-750x369.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز نے پہلی رات قید میں کاٹی۔ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی۔

جیل ذرائع کے مطابق مریم نوازکو دوپہر کا کھانا پیش کیاگیا لیکن انہوں نے جیل کا کھانا نہیں کھایا تاہم انہوں نے دوپہرکے کھانے میں اسنیکس کھائےاورجوس پیا۔ جب کہ نواز شریف نے بھی دوپہر کے کھانے کے بجائے کچھ پھل کھائے اورجوس پیا۔

نواز شریف کو ناشتے میں چائےاور انڈاپراٹھا کی پیشکش

اس سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو جیل انتظامیہ کی جانب سےصبح ناشتے میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیش کی گئی تھی لیکن نواز شریف نےصبح ناشتے میں صرف اڈیالہ جیل کی چائے پی تھی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کی تھیں۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا تھا۔

نوازشریف اورمریم نواز سے ملاقات پر پابندی نہیں

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا لیکن لیگی قائدین اورکارکنوں میں سے کوئی بھی اڈیالہ جیل ان سے ملاقات کرنے نہیں آیا۔

نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی

دوسری جانب جیل رول کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، میاں نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ میاں نوازشریف بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔

نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں

جیل حکام کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف کھانا بھی جیل کے اندر خود اپنا بنائیں گے۔ مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپاؤنڈ موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

نوازشریف کے خلاف بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہوں گی

نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہیں لیکن نوازشریف کے جیل جانے کے بعد اب مقدمات کی بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی ہوں گی۔

https://www.express.pk/story/1240959/1/

nawaz-sadfnlasnmf.jpg

نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پہلے دن ناشتے میں کیا کھایا؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں پہلے دن ناشتے میں صرف چائے پر ہی اکتفا کیا ،انہیں انڈا پراٹھا اور چائے پیش کی گئی تھی ۔

ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کولندن سے وطن واپسی کے بعد لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کر کے خصوصی پروازکے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیاجس کے بعد دونوں کو الگ الگ اسکواڈ میں اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیاتھا جہاں دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے داماد اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صدر پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں،انہیں جیل میں بی دے دی ہے تاہم ان کی دوسری در خواست مسترد کر دی گئی ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں کھانا خود بنوانے یا گھر سے منگوانے کی اجازت دی جائے۔

اس در خواست پرتین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے کیپٹن صفدر کا تفصیلی معائنہ کیا اور رپورٹ دی کہ کیپٹن (ر) صفدر پوری طرح صحت مند ہیں اور ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ جیل کا کھانا نہ کھا سکیں۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کی کھانے کیلئے درخواست مسترد کر دی گئی ، انہیں جیل کا لنگر ہی کھانا پڑے گا۔

https://jang.com.pk/news/520845
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Adiala jail superedent Gondal is a darbari of Shareef Mafias..he should be remove immediately..around adiala jail.Jammers should be installed so no comunication can be used for Nawaz Mafias and other mafias Don in Adiala jail..no pic..no mobile service..no activities news going out side adiala jail..
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
aanda paratha .. wtf kind of jail is this ..

Bhai ye Pakistan k qanooni nizam ha..Jahan choro..dakao..qatalo.ameero ke Lia alag qanoon ha ur 10 rupay chori karnay walo ke Lia alag nizam ha..SC..CJ ke Lia bhi doob marnay ka muqam ha ke sari Zindagi in Judges ne insaf ki kursi par bethay guzar di Lekan jailo mein aik 100 rupay chori karnay walay ur be gunah jhotey muqadmay mein jailo mein sarnay walay qaidio ur arabo rupay mulk ka lotney walay..Soo Soo qatal karnay walay.. Bhatta khor..gang war ke Don..ko aik hi class jail m dila sakay..sham on our judicial system..
 
Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
Dopaher ko daal roti aur raat ko gadhay ka bhuna gosht....mian sahib ne raat ka khana baday shoq se khaya kiyun ke is khanay se unko lahore ki khushbu aarahi thi
 
hawkinthesky111

Minister (2k+ posts)
tu main kia keroon… mairi bala say dalya khai ya jo marzi.. whts the news in this..

news is 128 people martyred in Baluchistan by anti Pak elements...
 
kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
how can jail official give fatty food to a man who already has heart issues ? Anda paratha o_0
 
v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
siri paiy nehari iss ki pasandeeda khorak hay iss ko wo deni chiay..siyasi okhtlafat apni jaga jail ab chala hi gaya ti to kahnay peenay mian narmi barti jiay
 
sab_tamasha_hai

Minister (2k+ posts)
Seems like a reasonable breakfast to me. What else would they give any prisoner?
I dont think in regular jails they are offering parathas .... i have visited police station once in my life for some complaints .. and the rotis they were offering to prisoners there were worse then what I would give to a dog .. mind you this was Islamabad police station ...
 
naveed

Chief Minister (5k+ posts)
: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں عام قیدیوں کی نسبت دوپہر کے کھانے میں پھل اور اسنیکس کھائےاور جوس پیا۔

Arrested-750x369.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز نے پہلی رات قید میں کاٹی۔ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی۔

جیل ذرائع کے مطابق مریم نوازکو دوپہر کا کھانا پیش کیاگیا لیکن انہوں نے جیل کا کھانا نہیں کھایا تاہم انہوں نے دوپہرکے کھانے میں اسنیکس کھائےاورجوس پیا۔ جب کہ نواز شریف نے بھی دوپہر کے کھانے کے بجائے کچھ پھل کھائے اورجوس پیا۔

نواز شریف کو ناشتے میں چائےاور انڈاپراٹھا کی پیشکش

اس سے قبل نواز شریف اورمریم نواز کو جیل انتظامیہ کی جانب سےصبح ناشتے میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیش کی گئی تھی لیکن نواز شریف نےصبح ناشتے میں صرف اڈیالہ جیل کی چائے پی تھی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کی تھیں۔ جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا تھا۔

نوازشریف اورمریم نواز سے ملاقات پر پابندی نہیں

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا لیکن لیگی قائدین اورکارکنوں میں سے کوئی بھی اڈیالہ جیل ان سے ملاقات کرنے نہیں آیا۔

نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی

دوسری جانب جیل رول کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، میاں نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ میاں نوازشریف بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔

نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں

جیل حکام کے مطابق جیل میں ائیرکنڈیشنڈ لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف کھانا بھی جیل کے اندر خود اپنا بنائیں گے۔ مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپاؤنڈ موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ میاں نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتاری کے بعد خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

نوازشریف کے خلاف بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہوں گی

نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہیں لیکن نوازشریف کے جیل جانے کے بعد اب مقدمات کی بقیہ سماعتیں اڈیالہ جیل میں ہی ہوں گی۔

https://www.express.pk/story/1240959/1/
 
Last edited by a moderator:

Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh lo kerlo baat! Apne pese se jail mai sahooliat khareed sakte hain to adiala jail buhat jald raiwind 2 bannay wala hai.
 
Yetti

MPA (400+ posts)
Oh Ho, mazay hee mazay. Ab dono baap beti mazay se 8 -10 saal guzarein gay. NS ko tablay laa dao aur maryam ko sweater bananay waali slayian la dao, apne nawason k liye bunti rahay gee..............................
 
such786

Senator (1k+ posts)
Should be thankfull to judge who order him to be locked up in jail otherwise he would have appeal to be house arrest or declare his residance as sub jail.
 
Back
Top