L
Liberal Fascist
Guest
کام مشکل ہے لیکن پھِر بھی اپنے نام اور کام کی لاج رکھنے کی کوشش کیجئے گا۔ "روندی پارٹی" اور "نِڈھال جتھہ" طرح طرح کے پریشر ڈالے گا لیکن آپکو تو پتہ ہی ہوگا کہ پریشر بھی ایک سہنے والی شے ہے۔
جو لوگ خود وہی کام کریں لیکن ہر وقت دوسروں کی شکایتیں لگائیں یا بات بے بات روتے رہیں اُنکی آہوں آنسؤں میں گھُلنے کی بجائے تاثر دیں کہ آپ اُنکی بات بہت غور سے سُن رہے ہیں جبکہ دراصل آپ ایسا کر نہیں رہے ہونگے۔ اِسکے دو فوائد ہونگے ایک تو اُس رونی صورت کی ڈھارس بندھی رہیگی دوسرا آپکو مکّار لوگوں کی نفسیات سمجھنے کا تجربہ بھی ہو جائیگا۔ یہ تجربہ شادی شُدہ زندگی میں بہت کام آئیگا۔
جو لوگ شکایتیں لگا لگا کر ٹٹؤ صورت ہو چُکے ہیں اُنکو ہر گِز گھاس مت ڈالیے گا ورنہ آپکی ساری توانائی اور وقت گھاس ڈھونے اور ڈالنے میں ہی برباد ہو جائیگا اور اللہ نے جوانی آپکو ایسے غلط کاموں میں برباد کرنے کیلئے ہر گِز نہیں دی۔ مولوی ٹائپ لوگوں سے فاصلہ رکھیے گا، نہ صرف یہ کہ وہ اکثر اپنے نام کا پاس رکھتے ہوئے کبھی سچ نہیں بولتے بلکہ دوسروں کا دماغ اور کنّ وغیرہ بھی حلوہ سمجھ کر کھاتے رہتے ہیں۔ اللہ نے آپکو ایک دماغ اور ایک کنّ دیا ہے اِنکی حفاظت کریں کیونکہ سُننے کیلئے ایک ہی کنّ ہوتا ہے، دوسرا تو نکالنے کیلئے ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نہ ایک کان سے سُن کر دوسرے سے نکال دینا۔
اِن گذارشات کو کس کر پلّے باندھ لیں ورنہ کوئی اور پلو سے باندھ لے گا۔
ولسلام
آپکا خیر اندیش
Last edited by a moderator: