Dick Cheney will not attend Republican Party Convention

mohsinzaheer

Councller (250+ posts)
ڈک چینی ریپبلکن کنونشن میں شریک نہیں ہونگے

2_61_Cheney_Dick_Heart.jpg

فلوریڈا(پاکستانی نیوزپیپر)سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی اگست میں ہونے والے ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں شریک نہیں ہونگے جس میں ان کی جماعت مٹ رومنی کو صدارتی امیدوار نامزد کرے گی ۔ڈک چینی کے مطابق جس وقت کنونشن ہو رہا ہوگا، اس وقت وہ نجی دورہ پر مچھلی کے شکار کے لئے کینیڈا ہونگے ، اس لئے کنونشن میںشریک نہیں ہو سکیں گے ۔تاہم ڈک چینی کا اے بی سی نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا ہے کہ مٹی رومنی اگر صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ صدر براک اوبامہ سے بہتر کمانڈر انچیف ثابت ہوںگے ۔انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ نے بہت غلطیاں کی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈک چینی کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن سمیت القائدہ کے چوبیس افراد کی گرفتاری یا ہلاکت کا کریڈٹ صدر اوبامہ کو جاتا ہے اور میںنے اسامہ کی ہلاکت پر انہیں آن کیمرہ مبارکباد بھی دی تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ خارجہ محاذ پر صدر اوبامہ سے غلطیاں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جس انٹیلی جنس ورک کی بنیا د پر اسامہ بن لادن مارا گیا ، اس پر بیشتر کام ہمارے دور میں ہواتھا۔

Source - www.pn.com.pk

 

KHALIFA.

Senator (1k+ posts)
اسکے کہنے کا مطلب ہے کہ نیا صدر اوباما سے بھی زیادہ ظالم ہوگ