famamdani
Minister (2k+ posts)
Re: If Raymond Davis freed by Govt. then Damadam Mast Qalander on pakistani streets, move to US consulates.
time of mullah zaeef................................ Where is big principle ........................................he was a embessdor of afghanistan...................................not a consultant........................to lahore consulate........................................I SAY ONLY ONE THING......................YA SHAIKH APNI APNI DEKH............
fawad – digital outreach team – us state department
جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ جنوری 27 کو پيش آنے والے واقعات کے تسلسل کا محرک امريکی سفارت کار نہيں تھا۔ اس میں کوئ شک نہيں کہ اس روز انسانی زندگيوں کا ضياع ہوا۔ ہم اس پر افسوس کا اظہار بھی کرتے ہيں اور ان خاندانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جن کے عزيز ان سے جدا ہو گۓ۔ ليکن بنيادی حقيقت يہی ہے کہ دو مسلح افراد جو اس سے قبل وارداتوں ميں ملوث رہ چکے تھے، انھوں نے امريکی سفارت کار پر حملہ کيا۔ اس اقدام کے بعد جو کچھ بھی ہوا وہ کوئ طے شدہ منصوبہ ہرگز نہيں تھا بلکہ اپنی جان کے دفاع ميں کيا جانے والا اقدام تھا۔ جنوری 27 کو پيش آنے والے واقعات کی حتمی ذمہ داری انھی افراد پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے امریکی سفارت کار پر انھيں نقصان پہنچانے کی نيت سے حملہ کيا۔
اگر امريکی حکومت اس واقعے ميں ملوث اپنے سفارت کار کے ليے سفارتی استثنی کی درخواست کر رہی ہے تو اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ ہم پاکستانی قوانين کو خاطر ميں نہيں لا رہے۔ ہم صرف اس حقيقت پر اصرار کر رہے ہيں کہ يہ معاملہ پاکستان ميں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ اختيار ميں نہيں آتا۔ اسی بات کا اظہار صدر اوبامہ نے بھی اپنے بيان ميں کيا تھا۔
"يقينی طور پر ہميں انسانی جانوں کے ضياع پر تشويش ہے۔ ہم اس بارے ميں سردمہری کا مظاہرہ نہيں کر رہے ہيں۔ ليکن يہاں ايک بڑا اصول ہمارے سامنے ہے۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ دنيا کا ہر وہ ملک جو سفارتی تعلقات کے حوالے سے ويانا کنوينشن کا حصہ ہے وہاں ماضی ميں بھی ان اصولوں کی پاسداری کی گئ ہے اور مستتقبل ميں بھی ايسا ہی ہونا چاہيے۔ اور وہ اصول يہ ہے کہ جب ہمارے سفارت کار دوسرے ممالک ميں ہوں تو ان ممالک ميں ان پر قانونی چارہ جوئ نہيں ہو سکتی۔"
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
time of mullah zaeef................................ Where is big principle ........................................he was a embessdor of afghanistan...................................not a consultant........................to lahore consulate........................................I SAY ONLY ONE THING......................YA SHAIKH APNI APNI DEKH............